Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

اسحاق ڈار کی علی لاریجانی سے ملاقات،پاکستان، ایران کا علاقائی تعاون بڑھانے پر اتفاق

Ishaq Dar meets Ali Larijani, Pakistan, Iran agree to increase regional cooperation

اسحاق ڈار کی علی لاریجانی سے ملاقات،پاکستان، ایران کا علاقائی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان نیوز کے مطابق دفتر خارجہ (ایف او) نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے منگل کے روز ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر باہمی مفاد کے لیے تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

ایف او کے مطابق دونوں فریقین نے اسلام آباد اور تہران کے درمیان متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر بھی اتفاق کیا۔لاریجانی پیر کے روز پاکستان پہنچے تھے اور اپنے دورے کے دوران وہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ان کا یہ دورہ گزشتہ ماہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کے اسلام آباد کے دورے کے بعد، چند ہفتوں کے اندر اندر ایران کے دوسرے اعلیٰ سطح کے وفد کی آمد ہے۔

پاکستان پہنچنے سے قبل ایکس پر جاری بیان میں لاریجانی نے کہا ایران اور پاکستان خطے میں دیرپا امن کو یقینی بنانے والے دو اہم اور مؤثر ممالک ہیں اور ہم ہمیشہ خطے کے ممالک کے درمیان بھائی چارے کے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام کبھی نہیں بھولیں گے کہ جون میں ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ کے دوران پاکستانی عوام نے ان کا ساتھ دیا۔دوسری جانب پاکستان میں ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ایکس پر اپنے بیان میں اس دورے کو “بے مثال” قرار دیا۔

انہوں نے کہا یہ تاریخی سنگِ میل ایک ایسے اہم موڑ کی نمائندگی کرتا ہے جہاں ہمارے دونوں برادر ممالک کے پہلے سے مضبوط اور آزمودہ تعلقات ایک نئے اسٹریٹجک مرحلے میں داخل ہونے والے ہیں۔

تیزی سے بدلتی ہوئی عالمی صورتحال اور خطے میں ابھرتی ہوئی نئی جہتوں کے تناظر میں، ہمارے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور اس میں حکمتِ عملی شامل کرنے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے  اور یہ اہم دورہ اس مقصد کے حصول میں ایک معنی خیز کردار ادا کرے گا۔

Tags: اتفاق اسحاق ڈار ایران پاکستان دوطرفہ تعلقات علاقائی تعاون علی لاریجانی

Post navigation

Previous: اسلام آباد میں مفت عوامی وائی فائی متعارف کرانے کی تیاری
Next: پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

Important economic forum in Washington, important meetings with Finance Minister Aurangzeb are scheduled.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

واشنگٹن میں بڑا معاشی فورم، وزیرِ خزانہ اورنگزیب کی اہم ملاقاتیں شیڈول

US blockade of Hormuz, Iran's stern warning - tensions rise after failed talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ہرمز پر امریکی ناکہ بندی، ایران کا سخت انتباہ—ناکام مذاکرات کے بعد کشیدگی عروج پر

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

یہ بھی پڑہیے

FIFA Series: Mauritania defeats Pakistan 1-0 after thrilling encounter-FIFA
  • کھیل

فیفا سیریز: موریطانیہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 1-0 سے شکست دیدی

PSL 11: Hyderabad Kingsmen register second consecutive win, defeat Islamabad by 6 wickets-PSL
  • کھیل

پی ایس ایل11: حیدرآباد کنگزمین کی مسلسل دوسری کامیابی، اسلام آباد کو 6 وکٹ سے ہرا دیا

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Important economic forum in Washington, important meetings with Finance Minister Aurangzeb are scheduled.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

واشنگٹن میں بڑا معاشی فورم، وزیرِ خزانہ اورنگزیب کی اہم ملاقاتیں شیڈول

US blockade of Hormuz, Iran's stern warning - tensions rise after failed talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ہرمز پر امریکی ناکہ بندی، ایران کا سخت انتباہ—ناکام مذاکرات کے بعد کشیدگی عروج پر

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.