Saturday, January 11, 2025
Homeایرانایران کی متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی ربی کے قتل میں ملوث...

ایران کی متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی ربی کے قتل میں ملوث ہونے کی تردید

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ابوظہبی میں ایرانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ تہران، متحدہ عرب امارات میں یہودی ربی “زوی کوگان” کے قتل میں ایران کے ملوث ہونے کے اسرائیلی دعوؤں کو مسترد کرتا ہے۔

اس سے قبل اماراتی وزارت داخلہ نے اعلان کیا تھا کہ ریاست میں مقیم زوی کوگان کے قتل میں ملوث مجرموں کو ریکارڈ مدت میں گرفتار کر لیا گیا۔ سفری دستاویزات کے مطابق کوگان ‘مالدووا’ کی شہریت کے ساتھ امارات میں داخل ہوا تھا۔ امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (وام) نے بتایا ہے کہ قتل کے مجرمان کی تعداد 3 ہے۔

اماراتی وزارت داخلہ نے باور کرایا ہے کہ وہ معاشرے میں امن و استحکام کو ضرر پہنچانے کی کوشش کرنے والے ہر فرد سے بھرپور طریقے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ وزارت نے بتایا کہ مقتول ربی کے گھر والوں نے اس کے لا پتا ہونے کی اطلاع دی تھی جس کے بعد اس کی تلاش کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

تحقیقات کے نتیجے میں لا پتا شخص کی لاش مل گئی اور مجرموں کی شناخت بھی کر لی گئی۔ مجرمان کو پکڑنے کے بعد مطلوبہ قانونی اقدامات شروع کر دیے گئے۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد واقعے کی تمام تفصیلات کا اعلان کیا جائے گا۔

وزارت داخلہ نے باور کرایا ہے کہ امارات کی ریاست اپنے تمام اداروں کے ساتھ مل کر اپنے شہریوں، مقیم افراد اور یہاں آنے والوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑتی۔ تمام سیکورٹی ادارے چوبیس گھنٹے معاشرے میں امن و امان یقینی بنانے کے لیے کام کرتے ہیں۔

وزارت نے خبردار کیا کہ وہ معاشرے میں امن و استحکام کے بگاڑ کا سبب بننے والے ہر فرد کے ساتھ نمٹنے کے لیے اپنے تمام قانونی اختیارات کا استعمال کرے گی۔

Latest articles

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

More like this