الرئيسيةایرانایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا جسد خاکی ملبے سے مل گیا: ایرانی...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا جسد خاکی ملبے سے مل گیا: ایرانی ہلال احمر کی تصدیق

Published on

spot_img

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا جسد خاکی ملبے سے مل گیا: ایرانی ہلال احمر کی تصدیق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا جسد خاکی مل گیا۔

ایرانی ہلال احمر نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر کے جسد خاکی ہیلی کاپٹر کے ملبے سے ملنے کی تصدیق کی ہے۔

ایرانی ہلال احمر کا کہنا ہےکہ میتوں کو تبریز منتقل کیا جائے گا۔

ایرانی حکام کے مطابق کچھ لاشیں جل کر ناقابل شناخت ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ڈیم کے افتتاح کے بعد واپس تبریز جا رہے تھے، ڈیم کی افتتاحی تقریب میں آذربائیجانی صدر نے بھی شرکت کی تھی۔

حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں صدر رئیسی کے ساتھ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان، مشرقی آذر بائیجان کے گورنر مالک رحمتی اور ایرانی سپریم لیڈر کے ترجمان بھی سوار تھے۔

ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر خراب موسمی حالات میں دیزمر جنگل میں کریش ہوا، حادثہ ضلع اُوزی اور پیر داؤد قصبے کےدرمیانی علاقے میں پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ شدید دھند اور بارش کو قرار دیا گیاہے، پرواز کے آدھے گھنٹے بعدصدارتی ہیلی کاپٹر کا دیگر 2 ہیلی کاپٹروں سے رابطہ منقطع ہوا۔

Latest articles

پنڈی ٹیسٹ دوسرا دن: اسپنر نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کومضبوط پوزیشن پر پہنچا دیا

پنڈی ٹیسٹ دوسرا دن: اسپنر نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کومضبوط...

آسٹریلین ٹیم نے ایک رن کے عوض 8 وکٹیں گنوادیں

آسٹریلین ٹیم نے ایک رن کے عوض 8 وکٹیں گنوادیں اردو انٹرنیشنل ( اسپورٹس...

جنوبی لبنان میں لڑائی میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک، اسرائیلی فوج کی تصدیق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سرائیلی فوج نے جمعہ کو کہا ہے کہ جنوبی لبنان...

مارسیلی کے سابق کھلاڑی عبدالعزیز برراڈا 35 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

مارسیلی کے سابق کھلاڑی عبدالعزیز برراڈا 35 سال کی عمر میں انتقال کر گئے اردو...

More like this