
ایران نے اسرائیلی جاسوس کو پھانسی دیدی
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے ایجنٹ کو ہفتے روز ایران کے جنوب مشرقی صوبے میں پھانسی دی گئی۔ذرائع کے مطابق ملزم نے مخصوص انفارمیشنز اور دستاویزات جمع کرکے فارن سروسز سے رابطہ کیا، اس نے موساد سمیت فارن سروسز کو یہ چیزیں فراہم کیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ملزم نے دیگر مخصوص انفارمیشنز بھی موساد کے حکام کو بھیجیں جس کا مقصد ایران اور اس کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جاسوس کا تعلق موساد سمیت غیر ملکی انٹیلی جنس سروسز سے تھا اور اس پر خفیہ معلومات جاری کرنے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ عدالتی ادارے نے اس شخص کو جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے دارالحکومت زاہدان کی ایک جیل میں پھانسی دے دی۔رپورٹ میں اس شخص کی شناخت نہیں کی گئی۔
اپریل 2022 میں، ایرانی انٹیلی جنس افسران نے تین افراد کو گرفتار کیا جن کے مطابق ان کا تعلق موساد سے منسلک گروپ سے تھا۔ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا پھانسی پانے والا شخص ان میں سے ایک تھا۔
ایران اور اسرائیل ایک دوسرے پر جاسوسی اور برسوں سے شیڈو وار کرنے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔ اسرائیل ایران کو اپنا سب سے بڑا خطرہ سمجھتا ہے اور وہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے فوجی کارروائی کی بارہا دھمکی دیتا رہا ہے۔ ایران اس بات کی تردید کرتا ہے کہ وہ ایسے ہتھیاروں کی تلاش کر رہا ہے اور کسی بھی جارحیت کا سخت جواب دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔