Sunday, January 5, 2025
Homeامریکہنو منتخب امریکی صدر ٹرمپ کے قتل کی سازش میں ایران ملوث...

نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ کے قتل کی سازش میں ایران ملوث ہے: امریکا

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخاب سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی سازش میں ایران ملوث ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محکمۂ انصاف نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے قتل کی سازش میں ملوث تہران میں مقیم افغان شہری پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فرہاد شاکری کو پاسداران انقلاب نے ٹرمپ کے قتل کی ذمے داری سونپی تھی۔

امریکی محکمۂ انصاف کا کہنا ہے کہ ایران کے لیے سہولت کاری کے الزام میں 2 امریکی شہریوں پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے، نیویارک کے رہائشی دونوں امریکی شہری حراست میں ہیں۔

امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ فرہاد شاکری کو 2008ء میں چوری کے الزام میں امریکا سے ملک بدر کیا گیا تھا، امریکی حکام کے مطابق فرہاد شاکری ان دنوں ایران میں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے فوری طور پر الزامات کا جواب نہیں دیا گیا۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this