Friday, January 24, 2025
Homeکھیلفٹ بالسعودی عرب کے ساتھ فرینڈلی میچ کے لیے قومی ویمنز فٹبال ٹیم...

سعودی عرب کے ساتھ فرینڈلی میچ کے لیے قومی ویمنز فٹبال ٹیم کو تاحال این او سی نہ مل سکا

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کو سعودی عرب کیخلاف قطر میں فرینڈلی ویمن فٹبال میچ کیلئے این او سی کے اجرا سے قبل ضروری دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت جاری کردیں ۔

ذرائع کے مطابق پی ایف ایف نے 7 نومبر کو این او سی کیلئے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو خط لکھا تھا لیکن اس خط میں فرینڈلی میچ سے متعلق مکمل تفصیلات شامل نہیں کی گئی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایف ایف نے پی ایس بی کو بھیجے خط میں درخواست کی تھی کہ ٹائم لائن قوانین میں نرمی کرتے ہوئے جلد این او سی جاری کیا جائے، تاہم اس خط کے ساتھ پی ایف ایف نے پلیئرز کے نام اور دیگر ضروری تفصیلات فراہم نہیں کیں تھیں۔

پی ایس بی نے جوابی خط کے ذریعے پی ایف ایف پر واضح کیا کہ پلیئرز کی مکمل تفصیلات، میزبان ملک سے موصولہ دعوت نامے اور فیڈریشن کی انڈر ٹیکنگ سمیت دیگر ضروری دستاویزات فراہم کیے بغیر این او سی کا اجرا ممکن نہیں۔

Latest articles

صائم ایوب آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2024 میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستانی اسٹار اوپننگ بلے باز صائم ایوب کو...

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا نہ کرکے امریکا ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحٰق نے...

چارلی ہیبڈو حملہ کیس: فرانس کی عدالت سے 6 پاکستانیوں کو 3 سے 30 سال تک قید کی سزا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پیرس کی ایک عدالت نے گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے...

غزہ میں غیر ملکی صحافیوں کے داخلے پر پابندی ختم کی جائے: فارن پریس ایسوسی ایشن

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فارن پریس ایسوسی ایشن نے اسرائیل سے غزہ میں غیر...

More like this