Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

ایران نے واٹس ایپ اور گوگل پلے پر عائد پابندیاں ختم کر دیں

iran-whatsapp-ban-696x368

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تہران کے سرکاری میڈیا کی اطلاعات کے مطابق ایرانی حکام نے انٹرنیٹ پر عائد پابندیوں کو کم کرنے کی سمت میں پہلے قدم کے طور پر میٹا کے میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ اور گوگل کی پلے ایپ کی سروس سے پابندی ہٹا دی ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی آر این اے (ارنا) نے اس حوالے سے صدر مسعود پیزشکیان کی سربراہی میں ہونے والی ایک میٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ “واٹس ایپ اور گوگل جیسے بعض مقبول غیر ملکی پلیٹ فارمز تک رسائی پر پابندیوں کو ختم کرنے کے لیے اکثریتی رائے کو حاصل کر لیا گیا ہے۔”

ایجنسی نے ایران کے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے وزیر ستار ہاشمی کا حوالہ دیتے ہوئے یہ اطلاع بھی دی ہے کہ یہ اقدام “انٹرنیٹ پر عائد حدود کو ہٹانے کی سمت میں ایک پہلا قدم ہے۔”

ایران میں انٹرنیٹ تک رسائی کے حوالے سے سخت ترین کنٹرول ہے۔ ان میں امریکہ سےکام کرنے والے فیس بک، ایکس اور یوٹیوب جیسے سوشل میڈيا نیٹ ورکس پر عائد پابندیاں شامل ہیں۔

اپریل سن 2018 میں ایک عدالتی حکم کے ذریعے پیغام رسانی کی معروف سروس ٹیلی گرام پر بھی پابندی لگا دی گئی تھی۔ البتہ ٹیکنالوجی کی مہارت رکھنے والے بہت سے ایرانی ورچؤل پرائیویٹ نیٹ ورکس ( وی پی این) کا استعمال کرتے ہوئے ان پابندیوں کو نظر انداز کرنے کی بھی کوشش کرتے ہیں۔

ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران بھی اسی طریقے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا تھا۔

گزشتہ ستمبر میں، امریکہ نے ان بڑی ٹیک کمپنیوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایران سمیت ان ممالک میں آن لائن سنسرشپ سے بچنے میں مدد کریں، جہاں انٹرنیٹ کو بہت زیادہ سنسر کیا جاتا ہے۔

Tags: انٹرنیٹ ایرانی حکام پابندی ہٹا دی پابندیوں تہران سروس گوگل کی پلے ایپ میٹا میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ

Post navigation

Previous: روس کا یوکرین کے شہر خارکیف پر بڑا میزائل حملہ
Next: متحدہ عرب امارات آئندہ سال فروری میں بین الاقوامی نمائشوں ’آئیڈیکس ‘اور ’نیواڈیکس‘ کی میزبانی کرے گا

Poland's tough move Possible ban on social media for children under 15
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

پولینڈ کا سخت قدم: 15 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر ممکنہ پابندی

Apple begins manufacturing in Pakistan, plans to increase local parts by 50 percent
  • Top News
  • پاکستان
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

پاکستان میں ایپل کی مینوفیکچرنگ کا آغاز، مقامی پارٹس 50 فیصد تک بڑھانے کا منصوبہ

Delhi AI Summit Chinese robot presented as Indian invention, Bill Gates apologizes for speaking
  • Top News
  • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

دہلی اے آئی سمٹ میں بھارت کو سبکی : چینی روبوٹ بھارتی ایجاد بنا کر پیش کر دیا ، بل گیٹس کی خطاب سے معذرت

یہ بھی پڑہیے

Israel's new attacks on Iran, Trump claims Tehran is ready for a deal, Iran denies
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے ایران پر نئے حملے، ٹرمپ کا دعویٰ: تہران ڈیل کیلئے تیار، ایران کی تردید

Pakistan is active in reducing tensions in the Middle East, Prime Minister holds important meeting with Chinese Ambassador
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان سرگرم، وزیراعظم کی چینی سفیر سے اہم ملاقات

Trump's China visit expected in May, delayed due to Iran war
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

ایران جنگ کے باعث تاخیر، ٹرمپ کا مئی میں چین کا دورہ متوقع

PCB issues refund policy for Pakistan Super League 11 tickets-PSL
  • کھیل

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 11 کے ٹکٹ کی ریفنڈ پالیسی جاری کر دی

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Israel's new attacks on Iran, Trump claims Tehran is ready for a deal, Iran denies
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے ایران پر نئے حملے، ٹرمپ کا دعویٰ: تہران ڈیل کیلئے تیار، ایران کی تردید

Pakistan is active in reducing tensions in the Middle East, Prime Minister holds important meeting with Chinese Ambassador
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان سرگرم، وزیراعظم کی چینی سفیر سے اہم ملاقات

Trump's China visit expected in May, delayed due to Iran war
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

ایران جنگ کے باعث تاخیر، ٹرمپ کا مئی میں چین کا دورہ متوقع

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.