Iran football team will play World Cup in US as scheduled, says FIFA president-FIFA
انفنٹینو نے واضح کیا ہے کہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم اپنے گروپ میچز طے شدہ شیڈول کے مطابق امریکا میں کھیلے گی انہوں نے یہ بیان ترکیہ میں ایران اور کوسٹاریکا کے درمیان کھیلے گئے دوستانہ میچ کے وقفے کے دوران دیا۔
فیفا صدر کے مطابق ایران ایک مضبوط ٹیم ہے اور اس کی ورلڈ کپ میں شمولیت خوش آئند ہے ایران اپنی مہم کا آغاز 15 جون کو لاس اینجلس میں کرے گا۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ موجودہ حالات میں ایران کا امریکا میں ورلڈ کپ کھیلنا مناسب نہیں اس کے علاوہ ایران کے وزیر کھیل نے بھی گزشتہ ہفتے مخالف ممالک کے سفر سے متعلق خدشات کا اظہار کیا تھا۔
تاہم فیفا کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ کے شیڈول میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی اور ایران ٹیم ایونٹ میں شرکت کرے گی۔




