Tuesday, November 26, 2024
HomeTop Newsوزیر داخلہ کا بیرسٹر گوہر سے رابطہ، اسلام آباد میں جلسے جلوس...

وزیر داخلہ کا بیرسٹر گوہر سے رابطہ، اسلام آباد میں جلسے جلوس کی اجازت دینے سے انکار

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) آج 24 نومبر کو عمران خان کی ہدایت پر اسلام آباد کی جانب مارچ اور اس احتجاجی مارچ کو کنٹرول کرنے کے لیے وفاقی حکومت کی کوششوں کے بیچ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے رابطہ کیا ہے۔

اس رابطے کے دوران وزیر داخلہ اور چیئرمین پی ٹی آئی کے درمیان احتجاجی مارچ کے اعلان کے ساتھ پیدا ہونے والی تناؤ کی صورتحال پر مفصل بات چیت ہوئی۔

بات چیت کے دوران وفاقی وزیرِ داخلہ نے بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر پر واضح کر دیا کہ ہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے پابند ہیں، کسی جلوس اور دھرنے یا ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انہیں آگاہ کیا کہ بیلاروس کا اعلیٰ سطحی وفد 24 نومبر (آج) کو اسلام آباد پہنچ رہا ہے جبکہ بیلاروس کے صدر 25 نومبر کو پاکستان پہنچیں گے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ بیلاروس کا وفد 27 نومبر تک اسلام آباد میں رہے گا۔ یہ بیرسٹر گوہر کے گوش گزار کیا کہ بیلاروس کے وفد کی 24 نومبر سے 27 نومبر تک موجود رہے گا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this