Saturday, January 11, 2025
HomeTop Newsانسٹاگرام نے پاکستان میں ریلز ڈاؤن لوڈ کرنے کا فیچر متعارف کروا...

انسٹاگرام نے پاکستان میں ریلز ڈاؤن لوڈ کرنے کا فیچر متعارف کروا دیا

Published on

انسٹاگرام نے پاکستان میں ریلز ڈاؤن لوڈ کرنے کا فیچر متعارف کروا دیا

ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی و رج کے مطابق انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے انسٹاگرام کے براڈکاسٹ چینل پر اعلان کیا ہے کہ اب صارفین پبلک اکاؤنٹس کی جانب سے پوسٹ کی گئی ریلز کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’پبلک اکاؤنٹس کی جانب سے پوسٹ کی گئی ریلز کو اپنے کیمرہ رول میں ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں، آپ جو بھی ریلز ڈاؤن لوڈ کریں گے اس میں ریلز بنانے والے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا واٹر مارک بھی شامل ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کے صارفین اپنی ریل ڈاؤن لوڈ کرنے کے فیچر کو بند بھی کرسکتے ہیں، ’اگر آپ کو کوئی ریلز پسند ہے اور اس پر ڈاؤن لوڈ کرنے کا آپشن موجود نہیں ہے تو اس کا مطلب ہے کہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب سے فیچر کو بند کردیا گیا ہے، تاہم پھر بھی آپ اس مخصوص ریلز کو save کرسکتے ہیں۔‘

ابتدائی طور پر یہ فیچر صرف امریکہ میں متعارف کروایا گیا تھا تاہم اب یہ فیچر تمام ممالک کے صارفین کے لیے متعارف کروادیا گیا ہے۔

انسٹاگرام پر اگرچہ پہلے سے ہی ڈاؤن لوڈنگ کا آپشن موجود تھا لیکن پہلے ہر صارف اپنی ویڈیو کو ہی ڈاؤن لوڈ کر سکتا تھا۔اسی طرح باقی صارفین دوسروں کی ویڈیوز اور ریلز کی لنک کاپی کرکے اسے ڈاؤن لوڈنگ سافٹ ویئرز سے ڈاؤن لوڈ کرپاتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔اب صارفین کسی بھی ریلز کو دیکھنے کے بعد اسے مرضی کے مطابق آسانی سے ڈاؤن لوڈ بھی کر سکیں گے، یعنی انہیں کسی دوسرے سافٹ ویئر کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

کیا آپ بھی انسٹاگرام پر پسندیدہ ریلز کو بغیر کسی جھنجھٹ کے ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں؟ تو اچھی خبر یہ ہے کہ اب تمام صارفین کے لیے نیا آپشن متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت آپ ریلز کو باآسانی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

انسٹاگرام ریلز ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ:

1۔ سب سے پہلے اپنے انسٹاگرام ایپ کھولیں اور جس ریل کو آپ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں اس پر کلک کریں،

2۔ ریل پر ’شیئر‘ آئیکن پر کلک کریں اور ’ڈاؤن لوڈ‘ کے آپشن کو کلک کریں

3۔ ڈاؤن لوڈ کے آپشن پر کلک کرنے کے بعد مخصوص ریلز آپ کے فون پر سیوو ہوجائے گی۔

Latest articles

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

More like this