Thursday, January 23, 2025
HomeTop Newsسموگ کے باعث پنجاب کے 10 شہروں میں جمعہ اور ہفتے...

سموگ کے باعث پنجاب کے 10 شہروں میں جمعہ اور ہفتے کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

Published on

سموگ کے باعث پنجاب کے 10 شہروں میں جمعہ اور ہفتے کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک )سموگ کی صورتحال کے حوالے سے نگران وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سموگ کے باعث لاہور سمیت 10 اضلاع میں جمعہ اور ہفتے کو تعلیمی ادارے بند رکھیں گے۔سموگ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے اہم فیصلے کیے ہیں. وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں سموگ پر قابو پانے کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی زیر غور آئیں۔

پنجاب حکومت نے جمعہ اور ہفتے کو 10 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے ہفتے کو مارکیٹیں دوپہر تین بجے کے بعد کھلیں گی۔ اتوار کو مارکیٹیں مکمل طور پر بند رہیں گی۔اتوار کو صبح سے شام پانچ بجے تک مال روڈ پر سائیکلنگ ہوگی۔نگران وزیراعلی نے سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ ڈبل کرنے کا فیصلہ کر لیا اور شہریوں سے ماسک پہننے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں سموگ کے تدراک کے لیے سافٹ سموگ لاک ڈاؤن لگانے کی تجاویز تیار کی گئیں۔شہر میں پبلک اور پرائیویٹ گاڑیوں کو بھی محدود کرنے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ سرکاری دفاتر میں آدھے ملازمین کام کریں گے۔جمعہ اور ہفتے کو شہر میں ناکے لگانے کی بھی تجویز پر غور کیا جائے گا۔
جب کہ لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی کے باعث سیل کی گئی فیکٹریوں کو ڈی سیل کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عدالتی اجازت کے بغیر فیکٹریوں کو ڈی سیل کرنے سے روک دیا۔

Latest articles

قذافی اسٹیڈیم کی نئی جھلک سامنے آ گئی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں ایک شاندار تبدیلی آئی ہے...

کراچی اسٹیڈیم میں انکلوژر شاہد آفریدی اور یونس خان کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش...

خوشدل شاہ کو پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل کرنے کا امکان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ آئندہ ماہ...

وفاقی حکومت نے قبائلی اضلاع کے ترقیاتی فنڈز کے استعمال کا اختیار کے پی حکومت سے واپس لے لیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں ترقیاتی فنڈز کے استعمال...

More like this