Friday, July 5, 2024
کھیلوزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور ، مشیر برائے یوتھ...

وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور ، مشیر برائے یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کی حالیہ کارکردگی پر ہاکی ٹیم کی تعریفیں

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر برائے یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے ایپوہ (ملائیشیا) میں پاکستان ہاکی ٹیم کے ساتھ ایک ورچوئل گفتگو میں امید ظاہر کی کہ ٹیم آج (ہفتہ) جاپان کے خلاف فائنل میں قوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔

دونوں نے اذلان شاہ کپ کے فائنل میں جگہ بنانے والی 14 سال میں پہلی پاکستانی ٹیم بننے پر اراکین کو مبارکباد دی۔ “آپ نے پاکستان ہاکی کے شائقین کو امید کی ایک نئی کرن دی ہے۔ جس طرح سے آپ کھیلے اور فائنل میں پہنچے، وہ ہاکی سے محبت کرنے والی قوم کے لیے ایک نئی امید کے طور پر سامنے آیا۔ عطاء اللہ نے کہا “ہمیں امید ہے کہ آپ ہفتہ کو فائنل جیتنے میں کامیاب ہوں گے ‘‘ ۔

مشہود نے کھلاڑیوں میں سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ہیڈ کوچ رولینٹ اولٹمینز اور ٹیم کے دیگر عہدیداروں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا “آپ نے ہماری توقعات سے بڑھ کر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ٹیم کو انعامات سے نوازا جائے گا اور اس کی حمایت کی جائے گی۔”

دیگر خبریں

Trending

Japanese climber dies while descending one of Pakistan's highest mountain peaks

جاپانی کوہ پیما گولڈن چوٹی پر کریوس میں گر کر ہلاک

0
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق جاپانی کوہ پیما گولڈن چوٹی پر کریوس میں گر کر ہلاک ہوگیا .اسی طرح کے...