Wednesday, November 27, 2024
Homeبین الاقوامیانڈونیشیا: طیارہ رن وے سے پھسل گیا، متعدد مسافر زخمی

انڈونیشیا: طیارہ رن وے سے پھسل گیا، متعدد مسافر زخمی

Published on

spot_img

انڈونیشیا: طیارہ رن وے سے پھسل گیا، متعدد مسافر زخمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا کے مشرقی علاقے پاپوا میں ایک طیارہ رن وے سے پھسل گیا جس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے، طیارے میں 48 افراد سوار تھے.

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق انڈونیشیا کا ہوا بازی کی حفاظت کا ریکارڈ خراب ہے اور پاپوا پہاڑوں سے ڈھکا ہوا علاقہ ہے جہاں بار بار خراب موسم کی وجہ سے پرواز میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔

تریگانا ایئر سے تعلق رکھنے والا اے ٹی آر 42 طیارہ پیر کی صبح یاپین جزیرے کے دور دراز علاقے کے ایک ہوائی اڈے سے پاپوا کے دارالحکومت جیا پورہ کے لیے اڑان بھرتے ہوئے رن وے سے پھسل گیا۔

پرواز میں ایک بچے سمیت 42 مسافر اور عملے کے 6 افراد سوار تھے۔

مقامی پولیس کے سربراہ آرڈیان یوکی ہرکاہیو نے ایک بیان میں کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ تمام مسافر بچ گئے اور انہیں جانچ کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ رابطہ کر رہے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ایسا دوبارہ کبھی نہیں ہو۔

مقامی سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس واقعے سے کچھ مسافر زخمی ہوئے اور کچھ صدمے کا شکار ہیں۔

یاد رہے کہ انڈونیشیا اپنے ہزاروں جزائر کو جوڑنے کے لیے ہوائی نقل و حمل پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے، لیکن پاپوا ایک خاص طور پر مشکل علاقہ ہے۔

2015 میں تریگانا ایئر کا ایک طیارہ وہاں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں سوار تمام 54 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this