انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کے بڑے بلے باز باہر
ہندوستان کے لیے ایک بڑا جھٹکا مڈل آرڈر بلے باز کے .ایل. راہول راجکوٹ میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔
پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے راہول کو ٹانگ کی چوٹ کی وجہ سے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہونا پڑا۔ جب کہ انہیں آخری تین ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، ان کا انتخاب رویندرا جدیجا، کی طرح بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم سے فٹنس کلیئرنس مشروط تھی۔
بی. سی. سی. آئی. نے اپنی ریلیز میں تصدیق کی کہ راہول صرف 90 فیصد میچ فٹنس تک پہنچے ہیں اور وہ بنگلورو میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں چوتھے اور پانچویں ٹیسٹ کے لیے مکمل طور پر میچ فٹ ہونے کے لیے اپنی بحالی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں. بلے باز دیودت پڈیکل کو راہول کے متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
ہندوستان پہلے ہی اپنے اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے بلے بازی کے شعبے میں متاثر ہو چکا ہے ویرات کوہلی ذاتی وجوہات کی بناء پر غیر حاضر ہیں، شریاس ایر کو آخری تین ٹیسٹ میچوں کے لیے ٹیم سے نظر انداز کر دیا گیا۔ رجت پاٹیدار جنہوں نے ویزاگ میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، امکان ہے کہ وہ تیسرے ٹیسٹ کے لیےپلئینگ الیون میں اپنی جگہ برقرار رکھیں گے۔
پاڈیکل انڈیا اے اور کرناٹک کے لیے اچھی فارم میں ہیں اور ممکنہ طور پر سیریز میں اپنا ڈیبیو کر سکتے ہیں۔