Tuesday, February 11, 2025
Homeانڈیابھارتی سپریم کورٹ نے مدرسوں پر پابندی کا حکم معطل کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مدرسوں پر پابندی کا حکم معطل کر دیا

Published on

بھارتی سپریم کورٹ نے مدرسوں پر پابندی کا حکم معطل کر دیا

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک)انڈیا کی سپریم کورٹ نے سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اتر پر دیش میں اسلامی مدرسوں پر پابندی عائد کرنے کے زیریں عدالت کے حکم پر عملدرآمد روک دیا ہے جس سے مدارس میں زیر تعلیم ہزاروں طلبہ نے سکون کا سانس لیا ہے۔

سپریم کورٹ کا یہ حکم ملک میں قومی انتخابات شروع ہونے سے کچھ دن پہلے سامنے آیا ہے جن میں وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) تیسری مدت کے لیے امیدوار ہیں، بھارت کے وفاقی انتخابات کا عمل جون میں مکمل ہو گا۔

اتر پردیش میں الہ آباد ہائی کورٹ نے 22 مارچ کو اتر پردیش کے اسلامک اسکول بورڈ پر پابندی کا حکم دے دیا تھا، بعدازاں ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔

اتر پردیش کی الہ آباد ہائی کورٹ نے 22 مارچ کو مدرسوں سے متعلق 2004 کے قانون کو اس بنیاد پر ’غیر آئینی‘ قرار دیتے ہوئے منسوخ کر دیا کہ اس سے ’سیکولرازم کے اصول‘ کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

عدالت نے یہ بھی ہدایت دی تھی کہ ان اداروں کے طلبہ کو روایتی سکولوں میں منتقل کیا جائے۔

بعدازاں سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا حکم نامہ معطل کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارا خیال ہے کہ درخواستوں میں اٹھائے گئے مسائل پر اچھی طرح غور کرنے کی ضرورت ہے۔‘

وکلا کا کہنا ہے کہ اس کیس کا جولائی میں جائزہ لیا جائے گا اور اس وقت تک تمام معاملات رکے رہیں گے۔

ریاست اتر پردیش میں بورڈ آف مدرسہ ایجوکیشن کے سربراہ افتخار احمد جاوید نے عدالت کے حکم کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک”بڑی جیت” قرار دیا۔

Latest articles

پاک بحریہ کی مشق ’امن 25‘ کے آخری روز آرمی چیف کی آمد، بحیرہ عرب میں سلامی دی گئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کے خوبصورت ساحلی علاقے میں...

عمر ایوب کا عام انتخابات اور 26 ویں ترمیم کا معاملہ آئی ایم ایف کے سامنے اٹھانے کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے...

عرب ریاستیں ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو مسترد کرتی ہیں، مصر کا امریکی وزیر خارجہ کو جواب

اردو انٹرنیشنل مصری وزیر خارجہ بدر عبدلطی نے پیر کے روز امریکی وزیر...

اگر عرب ممالک نے فلسطینیوں کو جگہ نہ دی تو ان کی امریکی امداد روک دی جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

اردو انٹرنیشنل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج (منگل) کو اردن کے بادشاہ شاہ...

More like this