Wednesday, January 8, 2025
Homeکھیلکرکٹہندوستانی کرکٹر روی چندرن اشون نے انگلینڈ کے خلاف 100 وکٹیں...

ہندوستانی کرکٹر روی چندرن اشون نے انگلینڈ کے خلاف 100 وکٹیں حاصل کرکے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

Published on

ہندوستانی کرکٹر روی چندرن اشون نے انگلینڈ کے خلاف 100 وکٹیں حاصل کرکے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

ہندوستانی پلیئر روی چندرن اشون نے ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے ٹیسٹ میچ میں ایک اہم کارنامہ انجام دیا ۔انہوں نے جونی بیرسٹو کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیااور یوں وہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے ہندوستانی کرکٹر بن گئے۔ امپائر نے ابتدائی طور پر بیرسٹو کو ناٹ آؤٹ قرار دیا۔لیکن بعدازاں ویڈیو ری پلے ٹیکنالوجی کے ذریعے فیصلے کا جائزہ لینے کے بعد امپائر نے فیصلہ تبدیل کر کے بیئرسٹو کو آؤٹ قرار دیا۔ ایشون نے انگلینڈ کے خلاف 100 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرکے ایک تاریخی سنگ میل عبور کیا ۔
ہندوستانی کرکٹر روی چندرن ایشون نے دو بڑی کرکٹ ٹیموں انگلینڈ کے خلاف 100 جبکہ آسٹریلیا کے خلاف 114 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ۔
گیند بازی کی مہارت کے علاوہ، اشون نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں 1085 رنز بھی بنائے ہیں۔
ایشون کرکٹ کی تاریخ کے صرف چوتھے کھلاڑی ہیں جنہوں نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے خلاف 100 وکٹیں لینے اور 1000 رنز بنانے کا شاندار سنگِ میل عبور کیا ہے۔ اشون کے علاوہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دیگر کھلاڑیوں میں ویسٹ انڈیز کے گیری سوبرز اور آسٹریلیا کے مونٹی نوبل اور جارج گیفن شامل ہیں۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ، نے ٹویٹر پر اشون کی کامیابی کی تعریف کی۔ جے شاہ نے اشون کو کرکٹ کی تاریخ کے بہترین اسپن گیند بازوں میں سے ایک قرار دیا۔
اس کے علاوہ راجکوٹ میں پچھلے ٹیسٹ میچ میں، اشون نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 500 ویں وکٹ لے کر ایک اہم سنگ میل حاصل کیا۔ انہوں نے یہ کامیابی میچ کے دوسرے دن زیک کرولی کو آؤٹ کر کے حاصل کی۔
ہندوستانی  کرکٹر روی چندرن اشون نے انگلینڈ کے خلاف 100 وکٹیں حاصل کرکے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
اشون ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 500 وکٹوں کے اس سنگ میل تک پہنچنے والے نویں گیند باز بن گئے ہیں ۔
اشون ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیے اپنا 100 واں ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بہت قریب ہیں۔ جوکہ بین الاقوامی کرکٹ میں ان کے تجربے اور لمبی عمر کو ظاہر کرتا ہے۔
چوتھے ٹیسٹ میچ میں ہندوستانی ٹیم نے میچ کے پہلے سیشن میں پانچ وکٹیں لے کر اچھی شروعات کی۔ ہندوستان کی اچھی شروعات کے باوجود، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے غیر معمولی طور پر اچھا کھیلا اور ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 31ویں سنچری بنائی۔
روٹ کی سنچری، بین فوکس اور اولی رابنسن کی شراکت نے ، انگلینڈ کو پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک 7 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنانے میں مدد دی ۔

Latest articles

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

More like this