Friday, January 10, 2025
Homeکھیلکرکٹبھارت بمقابلہ زمبابوے: زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے افتتاحی میچ میں...

بھارت بمقابلہ زمبابوے: زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے افتتاحی میچ میں بھارت کو 13 رنز سے شکست دےدی

Published on

بھارت بمقابلہ زمبابوے: زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے افتتاحی میچ میں بھارت کو 13 رنز سے شکست دےدی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق زمبابوے نے ہفتہ کو ہرارے اسپورٹس کلب میں پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کو 13 رنز سے شکست دے دی۔

میزبان ٹیم نے 115/9رنز کرنے کے بعد شبمن گل کی قیادت والی ٹیم کو 102 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ کیا۔

اس سے قبل روی بشنوئی نے 13 رنز دے کر کیرئیرکی بہترین 4 وکٹیں حاصل کیں اور آف اسپن آل راؤنڈر واشنگٹن سندر نے 11 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ زمبابوے نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے۔

لیکن وکٹ کیپر بلے باز کلائیو مڈنڈے نے 25 گیندوں پر 29 رنز کی شاندار اننگز کھیلی انہوں نے ٹینڈائی چتارا کے ساتھ آخری وکٹ کے لیے 25 رنز کی ناقابل شکست شراکت کے ساتھ اننگز کو سہارا دیا۔

مین ان بلیو نے پاور پلے کے دوران 4 وکٹیں گنوائیں ابھیشیک شرما (0)، رتوراج گائیکواڑ (7)، ریان پراگ (2)، اور رنکو سنگھ (0) سبھی آؤٹ ہوئے۔

دھرو جورل 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ کپتان شبمن گل، مزاحمت کا مظاہرہ کرنے والے واحد بلے باز 31 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے بھارت اسکور بورڈ پر 50 رنز تک پہنچنے میں ناکام رہا۔

واشنگٹن سندر نے 34 گیندوں پر 27 رنز بنائے جبکہ زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

زمبابوے اب بھارت کو ٹی ٹوئنٹی میں تین بار شکست دے چکا ہے .

سیریز کا دوسرا میچ اتوار کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔

Latest articles

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

More like this