
India stripped of hosting rights for Blind Women's T20 World Cup 2025-Reuters
اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل (ڈبلیو بی سی سی) نے پیر کو اگلے سال ہونے والے بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت کے میزبانی کے حقوق منسوخ کر دیے ہیں کیونکہ ان کی جانب سے جاری مردوں کے میگا ایونٹ کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا گیا تھا۔
یہ فیصلہ ملتان کے مقامی ہوٹل میں ڈبلیو بی سی سی کی 26ویں جنرل کونسل کے اجلاس کے دوران کیا گیا جس میں آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال اور افغانستان کے نمائندوں نے شرکت کی جب کہ بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے حکام نے آن لائن شرکت کی۔
میٹنگ میں بھارت کی جاری بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے دستبرداری بھی زیر بحث آئی اور پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے حکام نے ان پر سیاست کو کھیلوں کے ساتھ ملانے کا الزام لگایا۔
پی بی سی سی نے ایونٹ کے پچھلے ایڈیشن کی مثال بھی پیش کی، جس میں پاکستانی ٹیم بھارت کے ویزے جاری نہ ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کر سکی۔
نتیجے کے طور پر، ڈبلیو بی سی سی کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے اعلان کیا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تعلقات بہتر ہونے تک مستقبل میں کسی عالمی ٹورنامنٹ کی میزبانی نہیں کریں گے۔