Wednesday, November 27, 2024
Homeانڈیابھارت :نریندر مودی اتوار کو تیسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف...

بھارت :نریندر مودی اتوار کو تیسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے

Published on

spot_img

بھارت نریندر مودی اتوار کو تیسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اتحاد، نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے قانون سازوں کی جانب سے نریندر مودی کو باضابطہ طور پر تیسری بار وزیراعظم نامزد کیا گیا جس کے بعد بھارتی صدر دروپدی مرمو نے مودی کو حکومت سازی کی دعوت دے دی۔

رپورٹ کے مطابق نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کے اجلاس میں نریندر مودی نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا اور خاص طور پر کانگریس پارٹی کا نام لے کر تنقید کا نشانہ بنایا، مودی نے اس بات کا خیال بھی نہیں رکھا کہ انتخابات اب ختم ہوچکے ہیں اور اس اہم موقع پر جب انہیں تیسری بار وزیراعظم نامزد کیا جارہا ہے، وہ جمہوریت کی کامیابی کی بات کرنے کے بجائے اپوزیشن پر نتقید کرتے رہے، شاید انہیں لگتا ہے کہ نئی لوک سبھا میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے تک وہ غیر محفوظ ہیں۔

خیال رہے کہ بی جے پی 2024 کے عام انتخابات کے دوران لوک سبھا میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے اور وہ 240 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی، جب کہ حکومت بنانے کے لیے 272 سیٹوں درکار ہوتی ہیں، ایسے میں مودی کو اپنے اتحادیوں پر انحصار کرنا پڑے گا۔

اس سے قبل نیشنل ڈیموکریکٹ الائنس کی میٹنگ میں نریندر مودی کو متفقہ طور پر این ڈی اے اور بی جے پی کا لیڈر منتخب کیا گیا، مودی کو بی جے پی پارلیمانی بورڈ کا لیڈر بھی منتخب کیا گیا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this