Wednesday, January 8, 2025
HomeTop Newsبھارت پہلے بھی پاکستان میں براہ راست قتل کی واردات میں ملوث...

بھارت پہلے بھی پاکستان میں براہ راست قتل کی واردات میں ملوث رہا ہے،وزیر داخلہ

Published on

بھارت پہلے بھی پاکستان میں براہ راست قتل کی واردات میں ملوث رہا ہے،وزیر داخلہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت پہلے بھی پاکستان میں براہ راست قتل کی واردات میں ملوث رہا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہوائی اڈوں پر امیگریشن کاؤنٹرز کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انگلینڈ کے ہیتھرو ائیر پورٹ پر بھی انتظار کرنا پڑتا ہے لیکن ہم اپنے ہوائی اڈوں پر ایسا نہیں کرنا چاہتے، ہم نے ہوائی اڈوں پر ای گیٹ کے اوپر بھی کام شروع کردیا ہے تاکہ بغیر امیگریشن افسر کے پاسپورٹ اسکین کر کے پاس کرلیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی بات جو آج کے اجلاس کا مقصدتھا وہ اوور بلنگ تھا، اس وقت بجلی کی قیمت بہت زیادہ ہے اور میری وزیر اعظم سے بھی بات ہوئی ہے، انہوں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ جو بھی دباؤ ہوگا تو ایف آئی اے کا ساتھ دیں گی۔

لیسکو کی جانب سے 83 کروڑ یونٹ اوور بلنگ کا انکشاف ہوا ہے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کہتے ہیں کہ 300 یونٹ والے غریب کو بھی اوور بل کرکے زیادتی کی گئی‘ افسوس کی بات ہے سرکاری دفاتر عام آدمی کو اوور بل کر رہے تھے‘ جب تک اووربلنگ ختم نہ ہو ہماری مہم نہیں رکے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کی قیمت بہت زیادہ ہے، ہماری میٹنگ بھی اوور بلنگ پر تھی، ایف آئی اے لاہور نے اس حوالے سے بہت اچھا کام کیا ہے، لیسکو میں 83 کروڑ یونٹ اوور بلنگ ہوئے ہیں، افسوس کی بات ہے سرکاری دفاتر عام آدمی کو اوور بل کر رہے تھے، 300 یونٹ والے غریب کو بھی اوور بل کرکے زیادتی کی گئی، جب تک اووربلنگ ختم نہ ہو ہماری مہم نہیں رکے گی، پورے پاکستان میں اوور بلنگ سے متعلق کام شروع کریں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے پر بہت پریشر آ رہا ہے لیکن یہ مہم نہیں رکے گی، لاہور میں کام کیا گیا، پہلے کی بات نہیں کر سکتا لیکن اب ایف آئی اے پر کوئی پریشر نہیں آئے گا، ایف آئی اے کے باقی سرکلز کام شروع کر رہے ہیں، ہمارے کچھ قوانین میں ترامیم ہونے والی ہیں، ہمیں سخت قوانین کی ضرورت ہے، وزیراعظم سے بھی بات کی ہے جو مرضی ہو جائے پریشر نہیں لیں گے، بلوچستان اور کے پی میں بجلی چوری زیادہ ہے وہاں کام کریں گے، بلوچستان میں جو واقعہ ہوا اس پر تحقیقات ہو رہی ہے، ایجنٹ تمام افراد کو زیارت کے ویزے پر ایران لے جا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 8 پنجابیوں کے قتل کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، ان کو زیارت کے ویزے پر لے جایا جارہا تھا، ہیومن ٹریفکنگ پر بھی کام جاری ہے۔

گزشتہ روز بھارتی دہشتگرد سربجیت سنگھ پر حملے کے ملزم عامر تانبا کے اوپر ہونے والے حملے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی دو چار واقعات میں بھارت براہ راست پاکستان میں قتل میں ملوث رہا، اس معاملے پر پولیس کی تحقیقات جاری ہیں، جب تک تفتیش مکمل نہیں ہوجاتی اس لیے ابھی کچھ کہنا ممکن نہیں ہے، عامر تانبا کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کےبارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں میں انسپکٹر جنرل سے بھی رابطے میں ہوں اور سندھ پولیس اس پر کام کر رہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کو پکڑا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی ہونی چاہیے، برطانیہ، امریکا میں کوئی جھوٹی ٹوئٹ کرے تو اس کو پکڑا جاتا ہے، پاکستان میں یہ ہوتا ہے کسی پہ کیچڑ نہیں اچھالنی چاہیے، اس پر قانون سازی ہونی چاہیے، پابندی نہیں ہونی چاہیے لیکن اس پر قانون ہونا چاہیے، یہ میرا حق ہے کہ کوئی مجھ پر جھوٹا الزام لگائے تو میں اس کے خلاف کہیں جا سکوں۔

محسن نقوی نے بتایا کہ پاکستان مسلسل افغانستان سے بات چیت کر رہا ہے، جتنے بھی حالیہ دہشتگردی کے واقعات ہورہے ہیں تقریبا ساروں کے پیچھے ماسٹر مائنڈ یا ساری پلاننگ افغانستان سے ہو رہی ہے، یہ ایک سنگین مسئلہ ہے اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔

Latest articles

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

More like this

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...