Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsبھارت نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر...

بھارت نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز 1-3 سے جیت لی

Published on

spot_img

بھارت نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز 1-3 سے جیت لی

اردو انٹرنیشنل ( اسپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم نے جوہانسبرگ میں کھیلے گئے چوتھے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو 135 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-3 سے کامیابی حاصل کرلی۔

بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تلک ورما اور سنجو سیمسن کی جارحانہ سینچریوں اور 210 رنز کی شراکت کی مدد سے ایک وکٹ کے نقصان پر جنوبی افریقہ میں 283 رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پروٹیز بھارتی باؤلرز کے سامنے بے بس نظر آئے اور 19ویں اوور میں پوری ٹیم 148 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اس طرح بھارت نے میچ میں 148 رنز سے فتح حاصل کر کے سیریز جیت لی، بہترین کارکردگی پر تلک ورما میچ کے بہترین کھلاڑی کے ساتھ پلیئر آف دی سیریز بھی قرار پائے۔

جنوبی افریقہ کے باؤلرز 20 اوورز میں صرف ایک ہی وکٹ حاصل کر پائے، جب چھٹے اوورز کے اختتام پر 71 رنز کے مجموعے پر لتھو سپاملا نے ابھیشیک شرما کو آوٹ کیا، جو 18 گیندوں پر 36 رنز بناسکے۔

اس طرح بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں ایک وکٹ کھو کر 283 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور بنایا، یہ جنوبی افریقہ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے بنایا جانے والا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔

تعاقب میں پروٹیز کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں 148 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے 20 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا، جبکہ ورون چکرورتی اور اکشر پٹیل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ ہاردک پانڈیا، رمندیپ سنگھ اور روی بشنوئی ایک، ایک کھلاڑیوں کو پویلین بھیجنے میں کامیاب ہوئے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this