
India defeated Pakistan by six wickets-Getty Images
دبئی: ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے دی 172 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت نے 18.5 اوورز میں مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔
میچ کے دوران تناؤ اس وقت عروج پر پہنچا جب بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا میچ کے بعد بھارتی ٹیم فوراً میدان چھوڑ کر چلی گئی
بھارت کی جانب سے اوپنر ابھیشیک شرما نے صرف 39 گیندوں پر 74 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 5 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے ان کے ساتھ شبمن گل نے بھی 28 گیندوں پر 47 رنز بنا کر شاندار آغاز فراہم کیا۔
پاکستان کے لیے حارث رؤف نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فہیم اشرف اور ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے فرحان 58 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جب کہ محمد نواز نے 21 اور فہیم اشرف نے 20 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی
بھارت کی جانب سے شیوم دوبے نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ کلدیپ یادیو اور ہاردک پانڈیا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان تلخ لمحات بھی دیکھنے کو ملے، جبکہ میچ ریفری کے انتخاب پر بھی پاکستان نے اعتراض اٹھایا۔





