Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

گزشتہ 1 برس میں 15 لاکھ اموات کی وجہ فضائی آلودگی قرار

گزشتہ 1 برس میں 15 لاکھ اموات کی وجہ فضائی آلودگی قرار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں گزشتہ 1 سال میں آگ کی وجہ سے ہونے والی فضائی آلودگی 15 لاکھ سے زائد اموات کا سبب بنی ہے، جن میں سے بیشتر ترقی پزیر ممالک میں ہوئی ہیں۔

جریدے دی لانسیٹ کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں شائع ہونے والی نئی تحقیق کے مطابق آنے والے برسوں میں اموات کی یہ تعداد بڑھنے کی توقع ہے کیونکہ موسمیاتی تبدیلی جنگل میں آگ لگنے کے واقعات میں شدت کا سبب بن رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 90 فیصد سے زیادہ اموات کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں ہوئیں، جن میں تقریباً 40 فیصد صرف صحارا افریقا میں ہوئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ اموات والے ممالک میں چین، عوامی جمہوریہ کانگو، بھارت، انڈونیشیا اور نائیجیریا شامل ہیں۔

تحقیق میں شمالی بھارت میں کھیتوں کو غیر قانونی طور پر جلانے کی ریکارڈ مقدار کو جزوی طور پر زہریلی اسموگ کا ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے جس نے حال میں دارالحکومت نئی دہلی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

محققین نے زمین پر لگنے والی آگ سے ہونے والی اموات کی بڑی تعداد سے نمٹنے کے لیے ’فوری کارروائی‘ کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ میں خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے حوالے سے کہا گیا کہ دی لانسیٹ جریدے میں کیے گئے ایک مطالعے کے مطابق آنے والے برسوں میں ہلاکتوں کی یہ تعداد بڑھنے کی توقع ہے کیونکہ موسمیاتی تبدیلی جنگل میں آگ لگنے کے واقعات بار بار پیش آنے کا باعث بن رہی ہے اور اسے شدید بنا رہی ہے۔

محققین کی بین الاقوامی ٹیم نے ’زمین پر لگنے والی آگ‘ کے بارے میں موجودہ ڈیٹا کو دیکھا، جس میں قدرتی طور پر جنگل میں لگنے والی آگ اور کاشتکاری کی زمین پر منصوبہ بندی کے تحت آگ لگانے جیسے واقعات شامل ہیں۔

محققین نے بتایا کہ 2000 اور 2019 کے درمیان دل کی بیماری سے ہونے والی سالانہ ساڑھے 4 لاکھ اموات آگ سے متعلق فضائی آلودگی سے منسلک تھیں۔

سانس کی بیماری سے مزید 2 لاکھ 20 ہزار اموات کی وجہ آگ سے ہوا میں پھیلنے والے دھوئیں اور ذرات کو قرار دیا گیا۔

مطالعے کے مطابق دنیا بھر میں تمام وجوہات سے کُل 15 لاکھ 30 ہزار سالانہ اموات زمین پر لگنے والی آگ سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی سے وابستہ تھیں۔

مطالعے میں کہا گیا کہ ان میں سے 90 فیصد سے زیادہ اموات کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں ہوئیں، جن میں سے لگ بھگ 40 فیصد صرف سب صحارا افریقہ میں ہوئیں۔

سب سے زیادہ اموات والے ممالک میں چین، عوامی جمہوریہ کانگو، بھارت، انڈونیشیا اور نائیجیریا شامل ہیں۔

شمالی بھارت میں کھیتوں کو غیر قانونی طور پر جلانے کی ریکارڈ مقدار کو جزوی طور پر زہریلی اسموگ کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے جس نے حال میں دارالحکومت نئی دہلی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

لانسیٹ کے مطالعے کے مصنفین نے زمین پر لگنے والی آگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی بڑی تعداد سے نمٹنے کے لیے ’فوری کارروائی‘ کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ امیر اور غریب قوموں کے درمیان تفاوت ’موسمیاتی ناانصافی‘ کو مزید نمایاں کرتی ہے، جس میں وہ لوگ جنہوں نے گلوبل وارمنگ میں سب سے کم حصہ ڈالا ہے، اس کا سب سے زیادہ شکار ہیں۔

محققین نے نشاندہی کی کہ کچھ طریقوں سے لوگ آگ کے دھوئیں سے بچ سکتے ہیں جیسے علاقے سے دور جانا، ایئر پیوریفائرز اور ماسک کا استعمال کرنا، یا گھر کے اندر رہنا، لیکن غریب ممالک میں لوگوں کے لیے یہ طریقے دستیاب نہیں ہیں۔

انہوں نے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں لوگوں کے لیے مزید مالی اور تکنیکی مدد کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ یہ مطالعہ اقوام متحدہ کے موسمیاتی مذاکرات کے ایک ہفتے بعد جاری کیا گیا ہے، ان مذاکرات میں مندوبین نے موسمیاتی فنڈنگ ​​میں اضافے پر اتفاق کیا جسے ترقی پذیر ممالک نے ناکافی قرار دیا تھا۔

Tags: آگ اموات کا سبب ترقی پزیر ممالک فضائی آلودگی

Post navigation

Previous: چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے آئی سی سی کا اجلاس کل تک ملتوی، ذرائع
Next: ہیری بروک کی ناقابل شکست سنچری نے انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کے خلاف مضبوط پوزیشن پر پہنچا دیا

Mohsin Naqvi meets US officials, stresses further strengthening counter-terrorism cooperation
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

محسن نقوی کی امریکی حکام سے ملاقات، انسدادِ دہشتگردی تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور

Xi Jinping's categorical stance in Beijing meeting, no compromise on Taiwan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ ملاقات میں شی جن پنگ کا دوٹوک مؤقف، تائیوان پر کوئی سمجھوتہ نہیں

Iran's big announcement US military will not allow goods to pass through Hormuz
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا بڑا اعلان: امریکی فوجی سامان کو ہرمز سے گزرنے نہیں دیں گے

یہ بھی پڑہیے

Mohsin Naqvi meets US officials, stresses further strengthening counter-terrorism cooperation
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

محسن نقوی کی امریکی حکام سے ملاقات، انسدادِ دہشتگردی تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور

Prime Minister Shehbaz Sharif's categorical declaration: Pakistan's nuclear program is only for defense and peace
  • Top News
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا دوٹوک اعلان: پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاع اور امن کے لیے ہے

  • کھیل

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026: پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Pakistan likely to make two changes in second Test against Bangladesh-PCB
  • کھیل

پاکستان کا بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں دو تبدیلیوں کا امکان

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Prime Minister Shehbaz Sharif's categorical declaration: Pakistan's nuclear program is only for defense and peace
  • Top News
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا دوٹوک اعلان: پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاع اور امن کے لیے ہے

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

Xi Jinping's categorical stance in Beijing meeting, no compromise on Taiwan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ ملاقات میں شی جن پنگ کا دوٹوک مؤقف، تائیوان پر کوئی سمجھوتہ نہیں

Iran's big announcement US military will not allow goods to pass through Hormuz
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا بڑا اعلان: امریکی فوجی سامان کو ہرمز سے گزرنے نہیں دیں گے

Trump's categorical stance China not needed on Iran issue
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے معاملے پر چین کی ضرورت نہیں، ٹرمپ کا دوٹوک مؤقف

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.