Monday, January 6, 2025
HomeTop Newsامریکی الیکشن میں 3 مسلمان امیدوار بھی کانگریس کے رکن منتخب

امریکی الیکشن میں 3 مسلمان امیدوار بھی کانگریس کے رکن منتخب

Published on

امریکی الیکشن میں 3 مسلمان امیدوار بھی کانگریس کے رکن منتخب

امریکی میڈیا کے مطابق فلسطینی نژاد راشدہ طلیب دوبارہ کانگریس کی رکن منتخب ہو گئیں، ڈیموکریٹس امیدوار راشدہ طلیب نے مشی گن کی نشست پر کامیابی حاصل کی۔

مسلمان امیدوار آندرے کارسن بھی کانگریس کے رکن منتخب ہو گئے، ڈیموکریٹس امیدوار آندرے کارسن انڈیانا سے نویں بار کامیاب ہوئے۔

امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان ​​عمر نے انتخابات 2024 کے دوران اپنے حریف و اسرائیل کی حامی ریپبلکن امیدوار کو باآسانی شکست دے دی۔

مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق صومالی نژاد مسلم خاتون ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب اسرائیل کے حامی گروپوں کی جانب سے گزشتہ اگست میں ہونے والے پرائمری انتخابات میں انہیں ہٹانے کی کوشش کی گئی تھی۔

مینیسوٹا کے پانچویں ضلع کی نمائندگی کرنے والی الہان عمر کے مدمقابل ریپبلکن امیدوار دالیہ العقیدی تھیں جو ایک عراقی نژاد تارک وطن ہیں جو خود کو سیکولر مسلمان کہتی ہیں اور اسرائیل کی حامی ہیں، جبکہ ان کے برعکس الہان عمر فلسطینیوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والی شخصیت ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق 87 فیصد ووٹوں کی گنتی کے مطابق الہان عمر نے دالیہ العقیدی کے 23.6 فیصد کے مقابلے میں 76.4 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے صدارتی انتخابات میں میدان مار لیا، ری پبلکن امیدوار مطلوبہ 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے دوسری بار صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے ’فاکس نیوز ’ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے جب کہ کاملا ہیرس اب تک 266 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

صدارتی انتخاب میں جیت کے لیے 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار تھے جب کہ 7 پانسہ پلٹ ریاستیں ایریزونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، شمالی کیرولائنا، پینسلوینیا اور اور وسکانس کو کسی بھی امیدوار کی جیت کے لیے انتہائی اہم سمجھا جارہا تھا۔

7 پانسہ پلٹ ریاستوں میں سے 4 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی حاصل کی، جن میں شمالی کیرولائنا، پینسلوینیا، جارجیا اور وسکانس شامل ہیں۔

Latest articles

کراچی: نادرا کے 2 میگا سینٹرز میں 24 گھنٹے پاسپورٹ بنوانے کی سہولت مہیا کردی گئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات کے بعد کراچی...

ایپسوچ ٹاؤن نے انگلش ڈیفنڈر بین گوڈفری کو سیزن کے اختتام تک قرض پر سائن کر لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایپسوچ ٹاؤن نے پریمیئر لیگ کے...

ٹوٹنہم نے چیک گول کیپر انتونین کنسکی کو 12.5 ملین پاؤنڈ کے معاہدے پر سائن کر لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹوٹنہم ہاٹسپرز نے چیک ریپبلک کے...

افغان نائب وزیر خارجہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جراتمند لیڈر قرار دے دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں طالبان حکومت کے نائب وزیر خارجہ نے نو...

More like this