Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سعودی عرب سے متعلق دعویٰ نے تہلکہ مچادیا

212125426719cd2

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان جب ننگے پاؤں مدینہ گئے تو واپسی پر جنرل (ر) باجوہ کو فون کالز آنا شروع گئیں کہ یہ کسے لے آئے ہو۔

پاکستان تحریک انصاف کے یوٹیوب چینل سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کیا اُٹھا کر لائے ہو، ہم اس ملک میں شریعت کا نظام ختم کرنے لگے ہیں اور تم شریعت کے ٹھیکے دار لے آئے ہو۔

انہوں نے احتجاج کے حوالے سے کہا کہ 24 نومبر کو پاکستان کا ہر طبقہ احتجاج کا حصہ بنے، یہ صرف عمران خان کی جنگ نہیں بلکہ ملک کے لیے حقیقی آزادی کی جنگ ہے، مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ہر طبقے کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دی ہے، اگر تمام لوگ اس احتجاج کا حصہ بنیں گے تو کامیابی ہمارا مقدر بنے گی۔

بشریٰ بی بی نے کہا کہ عمران خان نے ججوں اور وکیلوں سے درخواست کی ہے وہ احتجاج کا حصہ بنیں اور 24 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں کیونکہ وہ قانون کی بالادستی کے لیے جیل میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اس حوالے سے لائحہ عمل اور پیغامات بھیجے ہیں لیکن وہ وقت کے ساتھ بتائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کی تاریخ کے حوالے سے قیاس کیا جا رہا ہے کہ اسے تبدیل کردیا جائے گا، کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے اور 24 نومبر کی تاریخ تبدیل نہیں ہوگی، یہ صرف عمران خان کی رہائی کی صورت میں تبدیل ہوگی۔

سابق خاتون اول کا کہنا تھا کہ عوام کا فرض بنتا ہے کہ وہ اس احتجاج کے لیے نکلے، پولیس اور اداروں سے اپیل ہے کہ پُرامن مظاہرین پر ظلم نہ کریں، ہمارے اوپر ظلم کیا جاتا ہے اور پرچے کاٹے جاتے ہیں، ہمیں پُرامن احتجاج کرنے دیا جائے۔

عمران خان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ہم نے نہ کبھی قانون ہاتھ میں لیا ہے اور نہ لیں گے، اداروں کو بھی یہ بتانا چاہتی ہوں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان طاقت میں آکر کسی سے بدلہ لینے کی خواہش نہیں رکھتے، جیل میں انہوں نے سیکھا ہے کہ طاقت میں آکر معافی کا دروازہ کھلا رکھتے ہیں، جو بھی ان کے حوالے سے یہ کہہ رہا کہ وہ بدلہ لیں گے تو یہ سب جھوٹ ہے۔

بشریٰ بی بی نے کہا کہ ہم نے ورکرز کو جہاد کے نعرے لگانے کو نہیں کہا،جہاد کا نعرہ کارکنان کے دلوں سے خود نکلتا ہے، ہر چیز کرانے والی ذات صرف اللہ کی ہے، ہماری دعا ہے کہ ہمارے ہاتھ سے اللہ اچھے کام کرائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جب ننگے پاؤں مدینہ گئے تو واپسی پر جنرل (ر) باجوہ کو فون کالز آنا شروع ہوئی اور کہا گیا کہ کیا اُٹھا کر لائے ہو، ہم اس ملک میں شریعت کا نظام ختم کرنے لگے ہیں اور تم شریعت کے ٹھیکے دار لے آئے ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد عمران خان کو یہودیوں کا ایجنٹ کہنا شروع کردیا، یہ باتیں بانی پی ٹی آئی نے کبھی سرعام نہیں کیں، اگر یہ باتیں غلط ہوں تو سابق آرمی چیف سے اور ان کے اہلخانہ سے پوچھا جائے کیونکہ بانی پی ٹی آئی کو یہ باتیں کسی نے بتائی تھی۔

Tags: اہلیہ بشریٰ بی بی پاکستان تحریک انصاف جنرل (ر) باجوہ عمران خان فون کالز ننگے پاؤں

Post navigation

Previous: پی سی بی نے سابق کپتان سرفراز احمد کو چیمپئنز ٹرافی ٹور میں شرکت کی دعوت دے دی
Next: کینیڈا اور سوئٹزرلینڈ کا اسرائیلی وزیراعظم کو گرفتار کرکے انٹرنیشل کریمنل کورٹ کے حوالے کرنے کا اعلان

Israel's new attacks on Iran, Trump claims Tehran is ready for a deal, Iran denies
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے ایران پر نئے حملے، ٹرمپ کا دعویٰ: تہران ڈیل کیلئے تیار، ایران کی تردید

Pakistan is active in reducing tensions in the Middle East, Prime Minister holds important meeting with Chinese Ambassador
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان سرگرم، وزیراعظم کی چینی سفیر سے اہم ملاقات

Trump's China visit expected in May, delayed due to Iran war
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

ایران جنگ کے باعث تاخیر، ٹرمپ کا مئی میں چین کا دورہ متوقع

یہ بھی پڑہیے

PCB issues refund policy for Pakistan Super League 11 tickets-PSL
  • کھیل

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 11 کے ٹکٹ کی ریفنڈ پالیسی جاری کر دی

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Israel's new attacks on Iran, Trump claims Tehran is ready for a deal, Iran denies
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے ایران پر نئے حملے، ٹرمپ کا دعویٰ: تہران ڈیل کیلئے تیار، ایران کی تردید

Pakistan is active in reducing tensions in the Middle East, Prime Minister holds important meeting with Chinese Ambassador
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان سرگرم، وزیراعظم کی چینی سفیر سے اہم ملاقات

Trump's China visit expected in May, delayed due to Iran war
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

ایران جنگ کے باعث تاخیر، ٹرمپ کا مئی میں چین کا دورہ متوقع

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.