Tuesday, February 11, 2025
HomeTop Newsعمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا، فضل الرحمٰن

عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا، فضل الرحمٰن

Published on

عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا، فضل الرحمٰن

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا۔

کندھ کوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 5 برس میں معیشت جس طرح زمیں بوس ہوئی، اس کی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں باہر سے فتنہ گر لاکر ہم پر مسلط کیےگئے، بانی پی ٹی آئی نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پاک-افغان تعلقات کو سازشوں سے کمزور کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنے ووٹ کا درست استعمال کرنا ہوگا، ہمیں مظلوم طبقے کا تحفظ کرنا ہے۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کہا کہ 52 امریکی ریاستیں آپس میں لڑ رہی ہیں، یہ ہماری فتح ہے، امریکی دفاعی قوت چین اور روس سے کمزور ہوچکی ہے، امریکا افغانستان سے شکست کھا کر بھاگ گیا تھا۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ سندھ میں آئے روز لوگ قتل اور اغوا ہوتے ہیں۔

Latest articles

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

عالمی غذائی امداد بحال، امریکہ نے خوراک کے عطیات پرعائد پابندی ختم کردی

اردو انٹرنیشنل اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے اعلان...

پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا انڈیکس جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2024ء جاری کر دیا،...

جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کے بغیر اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی ممکن نہیں،حماس

اردو انٹرنیشنل حماس کے ایک سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو...

More like this