Monday, July 8, 2024
کھیلکرکٹثقلین مشتاق کا اپنی آل ٹائم ون ڈے الیون کا انکشاف، عمران...

ثقلین مشتاق کا اپنی آل ٹائم ون ڈے الیون کا انکشاف، عمران خان بطور کپتان

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی اسپنر اور ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے اپنی آل ٹائم ون ڈے الیون کا انکشاف کیا ہے جس میں انہوں نے عمران خان، سچن ٹنڈولکر، ویوان رچرڈز اور دیگر کو شامل کیا ہے۔

ثقلین کو بڑے پیمانے پر اب تک کے عظیم ترین اسپنرز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے.

Schain Tendulkar
Schain Tendulkar

ایک مقامی اسپورٹس چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق نے پاکستان کے سعید انور اور ہندوستان کے سچن ٹنڈولکر کو اوپنر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے وقت سے بہت آگے تھے۔

مشتاق نے کہا کہ پہلے، میں سعید انور کو رکھوں گا پھر میں سچن ٹنڈولکر کو بھیجوں گا یہ وہ کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنے دور میں سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کی ہیں وہ ایک روزہ کرکٹ میں پوری دنیا پر چھائے ہوئے ہیں انور نے 194 رنز بنا کر تاریخ رقم کی انہوں نے اپنے دور میں کرکٹ کھیلی جو اب کھیلی جاتی ہے، وہ دونوں اپنے وقت سے 40-50 سال آگے تھے ۔

Saeed Anwar
Saeed Anwar

اس کے بعد میں رکی پونٹنگ کو رکھوں گا وہ فرنٹ فٹ پر تیز ترین گیند باز کو پل شاٹ کھیلے گا انہوں نے تقریباً ہر بڑے میچ میں اسکور کیے ہیں چوتھے نمبر پر، میں نے بہت سوچا اور اپنے آپ سے کہا کہ سر ویوان رچرڈز کے بغیر یہ ادھورا ہوگا وہ بادشاہ تھے وہ بھی اپنے وقت سے 40-50 سال آگے تھا یہاں تک کہ کرکٹ سے باہر بھی ان کی چمک کو دنیا اب بھی بڑے پیمانے پر تسلیم کرتی ہے۔

پانچویں نمبر پر انہوں نے پاکستان کے ظہیر عباس اور چھٹے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے گارفیلڈ سوبرز کو رکھا سابق پاکستانی اسپنر نے اپنی آل ٹائم ون ڈے الیون میں آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ کو بھی شامل کیا۔

پانچویں نمبر پر میں اپنے ظہیر عباس کو لاؤں گا میرے خیال میں یہ سر رچرڈز ہی تھے جنہوں نے کہا تھا کہ اگر آپ مجھے عباس کی کلائی دے دیں تو میں اتنے رنز بناؤں گا کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے انہوں نے بہت سے کیریئر ختم کیے ہیں اور خاص طور پر اسپنرز باولرکو مارنا ان کی خاصیت تھی۔

“چھٹی پوزیشن کے لیے، میرا اندازہ ہے کہ میں سر گارفیلڈ سوبرز کو چنوں گا مجھے یاد ہے کہ میں ویسٹ انڈیز میں تھا ایک تقریب میں جب وہ پہنچے تو پورا ہجوم کھڑا ہو گیا اور تقریباً پانچ منٹ تک تالیاں بجائیں ایڈم گلکرسٹ ساتویں نمبر پر ہوں گے مجھے نہیں لگتا کہ ان جیسا وکٹ کیپر بلے باز کبھی ہوگا اور میرا کپتان عمران خان ہوگا۔

Imran Khan
Imran Khan

انہوں نے نتیجہ اخذ کیا کہ باؤلرز میں میرا پہلا انتخاب وسیم اکرم ہوگا آپ اسے کسی بھی ٹیم سے باہر نہیں کر سکتے اپوزیشن، دباؤ، حالات سے کوئی فرق نہیں پڑتا، وہ ہمیشہ قدم بڑھاتے ہیں وسیم کے بع وقار یونس ہوگا اور آخر میں متھیا مرلی دھرن.

ثقلین مشتاق کی آل ٹائم ون ڈے الیون
سعید انور، سچن ٹنڈولکر، رکی پونٹنگ، ویوان رچرڈز، ظہیر عباس، گارفیلڈ سوبرز، ایڈم گلکرسٹ (وکٹ کیپر)، عمران خان (کپتان)، وسیم اکرم، وقار یونس اور متھیا مرلی دھرن۔

دیگر خبریں

Trending

Chairman PCB summoned Sarfraz Ahmed to Lahore

چیئرمین پی سی بی نے سرفراز احمد کو لاہور طلب کر...

0
چیئرمین پی سی بی نے سرفراز احمد کو لاہور طلب کر لیا اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)...