سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو دس, دس سال کی سزا
اردو انٹرنیشنل (راولپنڈی) منگل کی صبح سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو دس دس سال کی قیدِ بامشقت سزائیں سنائی گئی.
اڈیالہ جیل کے کورٹ رم میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی. خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی.
سزا سناتے وقت عمران خان اور شاہ محمود قریشی دونوں کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق منگل کے دن خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی جس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 25 بندوں کے بیانات کو قلمبند کیا گیا.
چیئرمین پی ٹی آئی پر یہ الزام تھا کہ انہوں نے شاہ محمود قریشی اور باقی معاون عملہ کے ساتھ مل کر سائفر میں موجود معلومات کا غلط استعمال کیا ہے اور خقائق کو توڑموڑ کر پیش کر کے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا ہے جبکہ دوسری طرف پی ٹی آئی کا موقف تھا کا اس سائفر میں امریکہ نے عمران خان کو حکومت سے ہٹانے کی دھمکی دی تھی۔