الرئيسيةTop Newsدورانِ عدت نکاح کیس میں عمران خان اور اُن کی اہلیہ بشریٰ...

دورانِ عدت نکاح کیس میں عمران خان اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 ,7 سال قید کی سزا

Published on

spot_img

دورانِ عدت نکاح کیس میں عمران خان اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 ,7 سال قید کی سزا

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد عدالت کے سئنیر جج قدرت اللہ نے عمران خان اور اُن کی اہلیہ کے غیر شرعی نکاح کیس کا فیصلہ گزشتہ روز 14 گھنٹے طویل سماعت کے بعد مخفوظ کر لیا تھا.
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد عدالت کے سینئر جج قدرت اللہ نے عمران خان اور اُن کی اہلیہ پر غیر شرعی نکاح کیس میں 7,7 سال قید کی سزا جبکہ 5,5 لاکھ جرمانہ بھی عائد کر دیا ہے.
غیر شرعی نکاح کیس پر فیصلہ بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا کے درخواست پر گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں مخفوظ کیا گیا تھا جو آج کے دن سنایا گیا.
یاد رہے کہ بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا نے 25 نومبر 2023 کو اسلام آباد عدالت سے رجوع کر کے عمرن خان اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کے دوران نکاح کا کیس دائر کیا تھا.
درخواست میں بتایا گیا تھا کہ جب دورانِ عدت نکاح کا معاملہ سامنے آیا تو عمران خان اور اُن کی اہلیہ نے فروری 2018 میں دوبارہ نکاح کیا.
خاور مانیکا نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کو طلب کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے.
اسلام آباد عدالت کے نے اپنا فیصلہ گزشتہ روز ( 2 فروری) کو مخفوظ کر لیا تھا جس میں آج 3 فروی کو عمران خان اور اُن کی اہلیہ کو 7,7 سال قید کے ساتھ 5,5 لاکھ روپے بطورِ جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے

Latest articles

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)...

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرکٹ...

پینٹاگان کی سعودی عرب کو ٹاؤ میزائل کی فروخت کی ڈیل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزارت دفاع "پینٹاگان" نے سعودی عرب کو "ٹاؤ" میزائل...

اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 90 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ریکارڈ بنانے کا...

More like this