
خیبر پختونخوا کے آئی جی اختر حیات کو ان کے عہدے سے ہٹا کر ذوالفقار حمید کو نیا آئی جی کے پی کے مقرر کر دیا گیا ہے۔ ذوالفقار حمید گریڈ 21 کے افسر ہیں اور اس سے پہلے پنجاب پولیس میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
اختر حیات کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ذوالفقار حمید کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔