Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹپی ایس ایل 9: ملتان سلطانز کی تیسری جیت میں افتخار احمد...

پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز کی تیسری جیت میں افتخار احمد کا شاندار کردار

Published on

spot_img

پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز کی تیسری جیت میں افتخار احمد کا شاندار کردار

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن9 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی افتخار احمد نے 19ویں اوور میں 24 رنز بنا کر 167 کا ہدف 19 اوورز میں مکمل کیا 33 سالہ کھلاڑی 11 گیندوں پر 34 رنز بنا کر نا قابل شکست رہے۔

محمد رضوان ،کی قیادت میں ملتان نے شاندار آغاز فراہم کیا انہوں نےشاندار اننگز کھیل کر 59 گیندوں پر 82 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا.

لاہور نے اپنی اننگز کے مایوس کن آغاز کے باوجود اپنا زبردست مجموعی ہدف بنانے میں کامیاب ہوا دفاعی چیمپئن کے اوپنر صاحبزادہ فرحان کچھ اچھا آغاز نہ کر سکے کیونکہ وہ دوسرے ہی اوور میں محمد علی کے گیند پر وکٹ آوٹ ہو گئے.

وین ڈیر ڈوسن نےدوسری وکٹ کی شراکت میں فخر زمان کے ساتھ بحالی کا آغاز کرنے کے لیے سمجھداری سے بلے بازی کی انہوں نے صرف 11 اوورز میں 94 رنز کا مجموعی اسکور بنایا یہاں تک کہ وین ڈیر ڈوسن اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے فوراً بعد اسامہ میر، کی گیند پر آوٹ ہو گئے ۔

وہ قلندرز کے لیے 37 گیندوں پر 54 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے انہوں نے چار چوکے اور دو چھکے لگائے۔

فخر نے پھر جہانداد خان کے ساتھ ایک مختصر شراکت قائم کی اور آخر کار 16 ویں اوور میں پویلین لوٹ گئے انہوں نے 36 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے۔

رضا، نے 16 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنائے جبکہ جہانداد نے 9 گیندوں پر 16 رنز بنائے جس میں ایک چھکا بھی شامل تھا۔

براتھویٹ، نے اس کے بعد قلندرز کےمجموعی اسکورمیں تیز رفتار 15رنز کا اضافہ کرتے ہوئے آٹھ گیندوں پر ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا.

جواب میں ملتان کی ٹیم کو ابتدائی دھچکا اس وقت لگا جب ملان، بغیر کسی ا سکور کے زمان خان، کی گیند پر ایل بی ڈبلیوآوٹ ہو گئے ہینڈرکس، بھی صرف 9 رنز بنا کر شاہین، کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے یاسر خان 8 رنز بنانے کے بعد جارج لنڈے ،کی گیند پر وکٹ کیپر صاحبزادہ فرحان کے ہاتھوں سٹمپ آوٹ ہو گئے۔

تین وکٹیں گرنے کے بعد رضوان نے ولی کے ساتھ 75 رنز کی شراکت قائم کی رضوان کے آؤٹ ہونے کے بعد افتخار احمد نے اننگز کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی ذمہ داری سنبھالی۔

افتخار احمد، نے شاندار اننگز کھیلی جس میں پانچ چوکے اور دو چھکے شامل تھے، ان کی ٹیم کو ڑورنامنٹ کی تیسری جیت دلانے میں ان کا اہم کردار تھا.

محمد رضوان، کی قیادت میں ملتان سلطانز کی ٹیم لگاتار تین میچ جیت چکی ہے جبکہ لاہورتین میچ ہار چکا ہے۔

پی ایس ایل 9 میں دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز محمد علی نے ایک بار پھر ملتان سلطانز کی باؤلنگ کی قیادت کرتے ہوئے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ عباس آفریدی اور اسامہ میر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کپتان محمد رضوان، میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے.

Latest articles

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بلائنڈ کرکٹ...

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز...

گلوبل سپر لیگ: گیانا ایمیزون واریئرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلوبل سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں...

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی...

More like this

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بلائنڈ کرکٹ...

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز...

گلوبل سپر لیگ: گیانا ایمیزون واریئرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلوبل سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں...