اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لنکاشائر کرکٹ فاؤنڈیشن نے جمعرات کو مشہور اولڈ ٹریفورڈ کرکٹ گراؤنڈ میں ایک بین المذاہب افطار ڈنر کی میزبانی کی۔
تقریب میں کنگ چارلس کے نمائندے برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان اور برطانوی فوجی حکام نے شرکت کی۔
تمام مذاہب اور برادریوں سے تعلق رکھنے والی قابل ذکر سماجی اور سیاسی شخصیات، بشمول مانچسٹر کے لارڈ میئر، مانچسٹر سٹی کونسل کے رہنما، کونسلرز، اور گریٹر مانچسٹر پولیس افسران، مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے افطار میں اکٹھے ہوئے۔
گریٹر مانچسٹر پولیس کے چیف انسپکٹر، مائیک رسل نے کہا کہ مانچسٹر میں متعدد کمیونٹیز کے اکٹھے ہونا ا ایک بہت اچھا لمحہ ہے۔
آرمی ہیڈکوارٹر نارتھ ویسٹ کے ڈپٹی کمانڈر لنڈسے ایم فوربس نے کہا کہ میں اس شاندار تقریب میں مدعو کرنے کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں یہ میری پہلی افطاری تھی اور میں نے اس سے خوب لطف اٹھایا .
تقریب کے شرکاء نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات بین المذاہب ہم آہنگی اور شہریوں کے درمیان فرقہ وارانہ امن کو فروغ دیتی ہیں۔