Tuesday, February 11, 2025
Homeاسرائیلاسرائیلی یرغمالی ہفتہ تک رہا نہ ہوئے تو جنگ بندی ختم ہوجائے...

اسرائیلی یرغمالی ہفتہ تک رہا نہ ہوئے تو جنگ بندی ختم ہوجائے گی، ٹرمپ کی دھمکی

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مختلف ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کردیے، ان کا کہنا تھا کہ یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو غزہ جنگ بندی ہفتے کے دن 12 بجے ختم ہوجائے گی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہفتے کو شاید اسرائیلی وزیراعظم سے بھی بات کروں۔

انہوں نے کہا کہ ہفتہ دن 12بجے تک تمام یرغمالی رہا نہ کیے گئے تو سیز فائر ختم کرنے کا کہوں گا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اردن اور مصر اگر پناہ گزینوں کو نہیں لیتے تو ان ممالک کی امداد بند کرسکتے ہیں، میرا خیال ہے کہ اردن پناہ گزین لینے پر تیار ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کے صدر سے اس ہفتے بات کروں گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسٹیل اور المونیم پر 25 فیصد ٹیرف عائد کررہے ہیں، گاڑیوں، الیکٹرونک چپس اور ادویات پر بھی ٹیرف کے لیے غور کررہے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آئندہ 2 روز میں جوابی ٹیرف عائد کریں گے، دوسرے ممالک ٹیرف پر جوابی کارروائی کریں تو اعتراض نہیں۔

امریکی صدر کی جانب سے یہ تبصرے حماس کے اعلان کے چند گھنٹے بعد سامنے آئے ہیں جس میں اس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہفتے کے روز منصوبہ بند اسرائیلی یرغمالیوں کی اگلی رہائی میں مزید کسی اطلاع تک تاخیر کا ارادہ رکھتی ہے، کیونکہ اسرائیل یرغمالیوں اور جنگ بندی سے متعلق معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

واضح رہے کہ جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تا حکم ثانی مؤخر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

Latest articles

عالمی غذائی امداد بحال، امریکہ نے خوراک کے عطیات پرعائد پابندی ختم کردی

اردو انٹرنیشنل اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے اعلان...

پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا انڈیکس جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2024ء جاری کر دیا،...

جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کے بغیر اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی ممکن نہیں،حماس

اردو انٹرنیشنل حماس کے ایک سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو...

امریکی پابندیاں بھارت کے ساتھ تیل کی تجارت میں رکاوٹ نہیں بننی چاہئیں، روس

اردو انٹرنیشنل روس کے نائب وزیر توانائی پاول سوروکین نے کہا ہے کہ...

More like this