Wednesday, June 26, 2024
کھیلکرکٹمیں بابر اعظم ہوتا تو کپتانی سے استعفیٰ دے دیتا، شعیب ملک

میں بابر اعظم ہوتا تو کپتانی سے استعفیٰ دے دیتا، شعیب ملک

میں بابر اعظم ہوتا تو کپتانی سے استعفیٰ دے دیتا، شعیب ملک

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ اگر وہ بابر اعظم کی جگہ ہوتے تو وہ کپتانی سے سبکدوش ہوجاتے کیونکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں گرین شرٹس کی کارکردگی خراب رہی جہاں وہ سپر 8 کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے۔

ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا ہے اور کپتان بابر کو سب سے زیادہ ردعمل کا سامنا ہے۔

ملک نے ایک مقامی اسپورٹس چینل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں فوری طور پر کپتانی سے استعفیٰ دے دیتا اور اپنی تمام تر توجہ اپنی کرکٹ پر مرکوز کر دیتا میرے ساتھ ایک بار ایسا ہوا اور مجھے 2009-10 میں دوبارہ اس کردار کی پیشکش ہوئی لیکن میں نے یہ پیشکش قبول نہیں کی وجہ سادہ تھی، میں صرف اپنی کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنا چاہتا تھا اس لیے اگر میں ان کی جگہ ہوتا تو فوراً استعفیٰ دے دیتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں صرف یہ نہیں کہہ رہا ہوں میری دلیل کو بابر کے بطور کپتان نمبرز کی حمایت حاصل ہے لیکن میں اعدادوشمار کو نظر انداز کرنے کو تیار ہوں اگر وہ بہتری دکھاتے ہیں اور ملک اور ٹیم کے لیے اچھا کھیلتے ہیں تو انہیں یقینی طور پر کپتان رہنا چاہیے۔ لیکن کوئی بہتری نہیں ہے.

دیگر خبریں

Trending

Pakistan Women's Cricket Team camp for Asia Cup has started in Karachi

ایشیا کپ کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا کیمپ...

0
ایشیا کپ کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا کیمپ کراچی میں شروع اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اگلے ماہ ہونے...