Friday, July 5, 2024
پاکستانگندم کی تحقیقاتی کمیٹی نے بلایا تو ضرور جاؤں گا، سابق نگران...

گندم کی تحقیقاتی کمیٹی نے بلایا تو ضرور جاؤں گا، سابق نگران وزیراعظم

گندم کی تحقیقاتی کمیٹی نے بلایا تو ضرور جاؤں گا، سابق نگران وزیراعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ گندم کی تحقیقاتی کمیٹی نے بلایا تو ضرور جاؤں گا۔

گندم امپورٹ اسکینڈل سے متعلق سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا ردعمل سامنے آ گیا۔

انوار الحق کاکڑ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گندم کی درآمد میں کرپشن نہیں جھول ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو گندم کی درآمد کی اجازت دینے کا ایس آر او پی ٹی آئی حکومت نے جاری کیا تھا۔

سابق نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ وہی ایس آر او 2 سال تک پی ٹی آئی حکومت میں اور 16 ماہ تک پی ڈی ایم حکومت اور آج کی حکومت میں بھی لاگو ہے۔

واضح رہے کہ گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کے حوالے سے انکوائری کمیٹی آج وزیراعظم شہباز شریف کو رپورٹ پیش کرے گی، انکوائری کمیٹی نے گندم درآمد پر دستاویزات اور متعلقہ ریکارڈ کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دوران تحقیقات رمضان میں درآمد گندم میں کیڑے موجود ہونے اور 13 لاکھ میٹرک ٹن گندم خراب نکلنے کا انکشاف ہوا۔
یہ بھی پڑھیں
امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے میں موسیقی اور لذیز کھانے ہزاروں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

دیگر خبریں

Trending

غزہ میں جنگ بندی کے آثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی...

0
غزہ میں جنگ بندی کے اثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی وزیر خارجہ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...