
ICC Women's World Cup 2025: India beat Pakistan by 88 runs-ICC
کولمبو: آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ 2025 کے چھٹے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 247 رنز بنائے، جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 159 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے سدرہ امین نے شاندار 81 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ نتالیہ پرویز نے 33 اور سدرہ نواز نے 14 رنز بنائے دیگر بلے باز خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکیں بھارت کی کرانتی گاؤڈ اور دپتی شرما نے 3، 3 جبکہ سنہے رانا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل بھارتی ٹیم 50 ویں اوور کی آخری گیند پر 247 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی پاکستان کی ڈائنا بیگ نے 4 وکٹیں حاصل کیں، سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثناء نے 2، 2 جبکہ نشرح سدھو اور رامین شمیم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستان ویمنز ٹیم نے کسی ورلڈ کپ میچ میں بھارتی ٹیم کو آل آؤٹ کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 406 رنز بنے، جو ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاک بھارت ویمنز میچ کا سب سے بڑا ٹوٹل ہے