اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ روز کراچی پہنچا تھا، جنوری کے تیسرے ہفتے میں پاکستان میں آئی سی سی کا باضابطہ سیکرٹریٹ کام شروع کر دے گا۔
ذرائع کے مطابق پہلا وفد گزشتہ روز کراچی پہنچا تھا، جنوری کے تیسرے ہفتے میں پاکستان میں آئی سی سی کا باضابطہ سیکرٹریٹ کام شروع کر دے گا۔
آئی سی سی کی ٹیم کے دورے کا مقصد چیمپئنز ٹرافی کے لیے برانڈنگ، براڈکاسٹنگ، ہوٹلوں اور مقامات کا جائزہ لینا ہے آئی سی سی کی چھ رکنی ٹیم کا یہ معمول کا دورہ ہے۔
وفد لاجسٹکس، مارکیٹنگ، براڈکاسٹنگ، ایونٹ مینجمنٹ اور دیگر شعبوں کے ارکان پر مشتمل ہے۔
آئی سی سی کی ٹیم کراچی کے بعد راولپنڈی اور لاہور کا دورہ کرے گی۔
خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد 19 فروری سے پاکستان کے تین شہروں میں ہوگا۔