اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی کپتان لورا وولوارڈٹ کو منگل کے روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ کے خلاف اپنی ٹیم کے واحد ٹیسٹ کے دوران امپائر کے فیصلے پر اختلاف ظاہر کرنے پر جرمانہ عائد کیا۔
اعلیٰ کرکٹ باڈی کے مطابق، وولوارڈٹ نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کی ہے، جس کا تعلق ایک بین الاقوامی میچ کے دوران امپائر کے فیصلے پر اختلاف ظاہر کرنے سے ہے۔
نتیجے کے طور پر، وولوارڈٹ کے تادیبی ریکارڈ میں ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ شامل کیا گیا ہے 24 گھنٹے کی مدت میں یہ ان کا پہلا جرم تھا۔
یہ واقعہ جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز کے 45ویں اوور میں پیش آیا جب دائیں ہاتھ کی بلے باز نے امپائر کی جانب سے ایل بی ڈبلیو دیئے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے میزبان ٹیم کے خلاف واحد ٹیسٹ میں 286 رنز کے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی تھی۔