اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آئندہ ماہ ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے ایک حصے کے طور پر قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔
وفد نے سہولیات اور انفراسٹرکچر کا جائزہ لینے کے لیے مرکزی عمارت بشمول دفاتر اور پویلین کا معائنہ کیا۔
دورہ کرنے والی ٹیم کے اہم ارکان میں آئی سی سی ہیڈ آف ایونٹ سارہ ایڈگر اور جی ایم کرکٹ وسیم خان کے علاوہ براڈکاسٹنگ اور ایونٹ مینجمنٹ ٹیموں کے حکام شامل تھے۔
پی سی بی کے ڈائریکٹر انفراسٹرکچر جواد قاضی نے آئی سی سی کے وفد کو جامع بریفنگ دی۔
انہوں نے 30 جنوری تک پنڈال میں باقی تمام کاموں کو بروقت مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
واضح رہے کہ 15 میچوں پر مشتمل آٹھ ٹیموں کا یہ ٹورنامنٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کے تین مقامات کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔