
ICC announces schedule for Women’s T20 World Cup 2024
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اتوار کو آئندہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول کا اعلان کر دیا جو 3 اکتوبر سے بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کو گروپ اے میں چھ مرتبہ کی فاتح آسٹریلیا روایتی حریف بھارت، نیوزی لینڈ اور ابھی تک کوالیفائی کرنے والی ٹیم کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے نویں ایڈیشن کا آغاز 3 اکتوبر سے ڈھاکہ میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ سے ہوگا۔
ہر ٹیم گروپ مرحلے کے چار میچوں میں حصہ لے گی اور اس کے اختتام کے بعد ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی جو 17 اور 18 اکتوبر کو کھیلا جائے گا اور وہاں کی فاتح ٹیم 20 اکتوبر کو ڈھاکہ میں فائنل کھیلے گی۔
گروپ اے: آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان، کوالیفائر 1
گروپ بی: جنوبی افریقہ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، کوالیفائر 2
خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شیڈول
اکتوبر3 : انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ، ڈھاکہ
اکتوبر3: بنگلہ دیش بمقابلہ کوالیفائر 2، ڈھاکہ
اکتوبر4: آسٹریلیا بمقابلہ کوالیفائر 1، سلہٹ
اکتوبر4: ہندوستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، سلہٹ
اکتوبر5: جنوبی افریقہ بمقابلہ ویسٹ انڈیز، ڈھاکہ
اکتوبر5: بنگلہ دیش بمقابلہ انگلینڈ، ڈھاکہ
اکتوبر6: نیوزی لینڈ بمقابلہ کوالیفائر 1، سلہٹ
اکتوبر6: ہندوستان بمقابلہ پاکستان، سلہٹ
اکتوبر7: ویسٹ انڈیز بمقابلہ کوالیفائر 2، ڈھاکہ
اکتوبر8: آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان، سلہٹ
اکتوبر9: بنگلہ دیش بمقابلہ ویسٹ انڈیز، ڈھاکہ
اکتوبر9: ہندوستان بمقابلہ کوالیفائر 1، سلہٹ
اکتوبر10: جنوبی افریقہ بمقابلہ کوالیفائر 2، ڈھاکہ
اکتوبر11: آسٹریلیا بمقابلہ نیوزی لینڈ، سلہٹ
اکتوبر11: پاکستان بمقابلہ کوالیفائر 1، سلہٹ
اکتوبر12: انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز، ڈھاکہ
اکتوبر12: بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ، ڈھاکہ
اکتوبر13: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، سلہٹ
اکتوبر13: ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا، سلہٹ
اکتوبر14: انگلینڈ بمقابلہ کوالیفائر 2، ڈھاکہ
اکتوبر17: پہلا سیمی فائنل، سلہٹ
اکتوبر18: دوسرا سیمی فائنل، ڈھاکہ
اکتوبر20: فائنل، ڈھاکہ