
ICC announces prize money for Champions Trophy-PC:PCB
اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعہ کو پاکستان میں 19 فروری سے شروع ہونے والی آئندہ مینز چیمپئنز ٹرافی کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔
سال 2017 کے بعد پہلی بار چیمپئنز ٹرافی میں آٹھ ٹیمیں 2.24 ملین ڈالر کی انعامی رقم کے لیے مقابلہ کریں گی۔
رنر اپ کو 1.12 ملین ڈالر ملیں گے، جبکہ ہر ہارنے والے سیمی فائنلسٹ کو 560,000 ڈالر ملیں گے کل پرائز پول میں 2017 کے ایڈیشن سے متاثر کن 53 فیصد اضافہ ہوا ہے.
چیمپئنز ٹرافی میں، ہر میچ اہمیت رکھتا ہے کیونکہ ہر گروپ مرحلے کی جیت، فاتح ٹیم کے لیے 34,000 ڈالر سے زیادہ کی ہوتی ہے پانچویں یا چھٹے نمبر پر آنے والی ہر ایک ٹیم کو350,000 ڈالر ملیں گے، جب کہ ساتویں اور آٹھویں نمبر پر آنے والی ٹیموں کو 140,000 ڈالر ملیں گے۔
مزید برآں، تمام آٹھ ٹیموں کو ایونٹ میں شرکت کے لیے ہر ایک کو 125,000 ڈالر کی ضمانت ملے گی۔
آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی پاکستان 1996 کے بعد پہلی بار کرے گا 2025 کے ایڈیشن میں آٹھ ٹیموں کو چار کے دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں ہر گروپ سے ٹاپ دو سیمی فائنل میں پہنچیں گے۔