ایان بشپ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنلسٹ کی پیش گوئی کر دی
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ باولر ایان بشپ نے آئندہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنلسٹوں کی پیش گوئی کی ہے جس کی مشترکہ میزبانی امریکہ اور ویسٹ انڈیز کر رہے ہیں۔
کرک انفو سے بات کرتے ہوئے 56 سالہ کھلاڑی نے ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، بھارت اور آسٹریلیا کوسیمی فائنلسٹ قرار دیا۔
اس دوران ان کا یہ بھی خیال ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ بھی ٹوٹ جائے گا۔
بنگلہ دیش میں 2014 کے ایڈیشن میں، کوہلی نے 106.33 کی اوسط سے چار نصف سنچریوں کی مدد سے 319 رنز بنائے۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا پہلا میچ یکم جون بروز ہفتہ امریکہ اور کینیڈا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ویسٹ انڈیز 40 میچز کی میزبانی کرے گا جبکہ امریکہ 15 میچوں کی میزبانی کرے گا۔
فائنل میچ 29 جون کو شیڈول ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپس
گروپ اے: بھارت، پاکستان، آئرلینڈ، کینیڈا، اور امریکہ
گروپ بی: انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، سکاٹ لینڈ اور عمان
گروپ سی: نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگنڈا اور پاپوا نیو گنی
گروپ ڈی: جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز اور نیپال