Sunday, January 5, 2025
Homeالیکشن 2024مولانا فضل الرحمنعمران خان کی رہائی کی کوششوں میں میرا کوئی کردار نہیں، مولانا...

عمران خان کی رہائی کی کوششوں میں میرا کوئی کردار نہیں، مولانا فضل الرحمٰن

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کی کوششوں میں میرا کوئی کردار نہیں ہے۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیشہ آئین اور جمہوریت پر شب خون مارا گیا۔ جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا کردار ہے۔ سیاستدانوں نے اپنے مفادات کے لیے جمہوریت پر سمجھوتا کیا۔

انہوں نے خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی ذمے داری ہے کہ خواجہ آصف کے معاملے میں قانون کے مطابق کارروائی کرے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ نئے قانون کے ذریعے ملک کے اندر موجود ہر شہری کو مشکوک بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نہ ہم امریکا کی سیاست میں مداخلت کرتے ہیں نہ انہیں اپنے ملک میں مداخلت کی اجازت دے سکتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے سوال پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا میں ری پبلکن کی حکومت ہو یا ڈیموکریٹس کی، دنیا کے لیے ان کی پالیسی ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی سیاستدان کو قید کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔ فضل الرحمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کی رہائی کی کوششوں میں اپنے کردار کی تردید بھی کی۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this