الیکشن میں ایم کیو ایم کتنی سیٹیں جیتے گی،مصطفیٰ کمال نے بتادیا
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء مصطفیٰ کمال نے نجی ٹی وی پروگرام میں صحافی کے سوال کہ ایم کیو ایم عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی کتنی سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی اس سوال پر جواب دیتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میں نمبرز پر تو بات نہ کر سکوں کیونکہ ہر دن کی الگ پروگریس ہے اور الیکشن کے وقت کیا سچویشن ہوگی وہ ہم ہر دن کو دیکھ کر یہ بتا پائیں گے.
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم ہر دفعہ سے زیادہ اس دفعہ اچھا پرفارم کرتی نظر آئے گی اور حالات واقعات ،ہماری جستجو اور ہماری جو سٹرگل ہے وہ اس طرف جا رہی ہےکہ کارکن سے لے کر کنوینئر تک سب اپنی ذمہ داریوں میں لگے ہوئے ہیں اور ہم نے نئے طریقہ کار اپنائے ہیںاور لوگوں کا بہت زبردست ریسپانس ہے.انہوں نے بتایا کہ ہم نے ملیر، اورنگی ، لیاقت آباد میں جلسے کئے.ان کا کہنا تھا کہ ہم روازانہ درجنوں کے حساب سے پروگرام کررہے ہیں.
رہنماء ایم کیو ایم نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر 100 سے زائد الیکشن آفسز کھل رہے ہیں اور بہت اچھا لوگوں کا رسپانس ہے .مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سب کو ہمارےکام کی لیگسی یاد ہے لوگ سمجھتے ہیں کہ آخری کام ایم کے ایم کے ہاتھوں ہوا تھا اور جو تجربے پی ٹی ائی اور پیپلز پارٹی پرکئے گئے تھے وہ تجربے ناکام ہو گئے ہیں اور اس شہر کو دوبارہ ایم کیو ایم پہلے سے زیادہ مضبوط اور اچھا بنائے گی.