Thursday, January 9, 2025
HomeTop News2 سالوں میں کتنے لاکھ پاکستانی بیرون ممالک چلے گئے ! حیران...

2 سالوں میں کتنے لاکھ پاکستانی بیرون ممالک چلے گئے ! حیران کن اعدادو شمار سامنے آگئے

Published on

2 سالوں میں کتنے لاکھ پاکستانی بیرون ممالک چلے گئے ! حیران کن اعدادو شمار سامنے آگئے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)بیورو آف ایمی گریشن اینڈ اوورسیز امپلائمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صرف 2 سالوں میں ملک کے تقریباً 17 لاکھ افراد بیرون ممالک چلے گئے، یعنی سالانہ 8 لاکھ سے زائد افراد بیرون ممالک گئے۔ جبکہ 2022 سے قبل بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کی سالانہ اوسط تعداد ڈھائی لاکھ ہوتی تھی۔

رپورٹ کے مطابق 2023 میں پاکستانیوں کی ریکارڈ تعداد روزگار کی تلاش میں بیرون ملک چلی گئی جو کہ 2015کے بعد سب سے زیادہ ہے ۔

8 لاکھ 62 ہزار 625 پاکستانیوں نے سال 2023ء میں بیرون ملک نوکریوں کے لئے خود کو رجسٹر کروایا ۔2022 میں 8لاکھ 32ہزار 339پاکستانی ملک چھوڑ کر گئے اور 2015میں یہ تعداد 9لاکھ 46ہزار 571تھی ۔ ملک چھوڑ کر جانے والوں میں 3لاکھ 85ہزار 892لیبر کے شعبے سے وابستہ تھے ،ان کے علاوہ ملک چھوڑنے والوں میں ایک لاکھ 96ہزار 575ڈرائیورز، 8ہزار 741انجینئرز، 7ہزار 390اکائونٹنٹس ، 3ہزار 486 ڈاکٹرز اور 1533ٹیچرز شامل ہیں ۔

بیورو کے سامنے آنے والے اعدادوشمار کے مطابق جن لوگوں نے بیرون ملک جانے کو ترجیح دی ان میں 22ہزار 760افراد بہت پڑھے لکھے تھے جبکہ 45ہزار 687افراد وہ تھے جو کہ اپنے اپنے شعبوں میں مہارت رکھتے تھے۔

ان کے علاوہ 3لاکھ 14ہزار 932افراد بھی سکلڈ کیٹیگری میں ہی بیرون ملک منتقل ہوئے ، 86ہزار 593افراد سیمی سکلڈ جبکہ 3لاکھ 95ہزار 653افراد وہ تھے جنہیں کوئی خاص مہارت حاصل نہیں تھی ۔

2023میں4لاکھ 26ہزار 951افراد سعودی عرب ، 2لاکھ 29ہزار 894افراد متحدہ عرب امارات ، 55ہزار 112افراد قطر، 60ہزار 46افراد عمان، 20ہزار 905افراد ملائیشیاء، 13ہزار 345افراد بحرین، 2914افراد یونان، 4ہزار 947افراد رومینیا اور 4307افراد عراق منتقل ہوئے ۔

Latest articles

بھارت کا افغانستان سے چابہار بندرگاہ کے ذریعے تجارت بڑھانے کا مطالبہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مصری نے افغانستان میں طالبان...

بجلی 10 سے 12 روپے فی یونٹ سستی کر سکتے ہیں، اویس لغاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی...

سارک سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ...

لکی مروت: نامعلوم مسلح افراد نے اٹامک انرجی سے وابستہ 16 مزدوروں کو اغوا کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد مسلحہ...

More like this