ہانگ کانگ کے آیوش شکلا ٹی ٹوئنٹی میں چار میڈن اوور کرنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کوالالمپور کے بایویماس اوول میں تاریخ رقم کی گئی کیونکہ ہانگ کانگ کے تیز گیند باز آیوش شکلا ٹی ٹوئنٹی اننگز میں چار میڈن اوور کرانے والے تاریخ کے صرف تیسرے اور پہلے ایشیائی بولر بن گئے۔
اس میچ سے پہلے کینیڈا کے سعد بن ظفر اور نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن واحد باولر تھے جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں ایک بھی رن دیئے بغیر چار اوور کا اسپیل مکمل کیا۔
سعد نے 2021 میں پاناما کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا، جبکہ فرگوسن نے اس سال کے شروع میں پاپوا نیو گنی کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران 4-4-0-3 کے اعداد و شمار کے ساتھ یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
آج منگولیا کا سامنا کرتے ہوئے، شکلا نے چار میڈن اوورکرائے اور ایک وکٹ حاصل کی، اور 4-4-0-1 کے اعداد و شمار کے ساتھ مکمل کیا.
شکلا نے گیند بازی کا آغاز کیا اور چار اوور کا ناقابل شکست اسپیلکرایا انہوں نے ایک وکٹ میڈن کے ساتھ شروعات کی، بیٹ یلالٹ نامسرائی کو آؤٹ کیا اور پھر لگاتار 18 ڈاٹ گیندیں کر کے اپنا نام ریکارڈ کی کتابوں میں لکھوا دیا۔
ہانگ کانگ اور منگولیا کے درمیان میچ میں کچھ دوسرے ریکارڈز بھی دیکھنے میں آئے: ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں تیسرا تیز ترین تعاقب اورٹی ٹوئنٹی میں تیسرا کم ترین مجموعہ بھی شامل ہے.