Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsہانگ کانگ: 45 جمہوری رہنماؤں کو 10 سال قید کی سزائیں

ہانگ کانگ: 45 جمہوری رہنماؤں کو 10 سال قید کی سزائیں

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ہانگ کانگ کی ہائی کورٹ نے قومی سلامتی کے ایک مقدمے کے بعد 45 ’جمہوریت پسند کارکنوں‘ کو 10 سال تک قید کی سزا سنا دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ کی ہائی کورٹ نے جمہوریت کے حامیوں کو قومی سلامتی کے تاریخی مقدمے میں قید کی سزا سنا دی جب کہ دو کو بری کردیا گیا۔

سزا پانے والوں میں جمہوری رہنما اور قانونی اسکالر بینی تائی بھی شامل ہیں جنھیں بغاوت کی سازش کا سرغنہ قرار دیکر 10 سال قید کی سزا سنائی گئی جو کہ 2020 کے قومی سلامتی کے قانون کے تحت اب تک کی سب سے طویل سزا ہے۔

خیال رہے کہ 14 رہنماؤں اور کارکنوں کو 118 دن ٹرائل کے بعد مئی میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا جن میں ایک این جی او کے لیے کام کرنے والا آسٹریلوی شہری بھی شامل ہیں۔

جس کے بعد دیگر 31 افراد نے بھی اعتراف جرم کیا تھا اس طرح کُل 45 افراد کو بغاوت کے جرم میں 4 سے 10 سال کی سزا سنائی گئی۔

امریکا سمیت متعدد ممالک نے جمہوریت نواز رہنماؤں اور کارکنان کو قید کی سزاؤں کی مذمت کرتے ہوئے ہانگ کانگ حکومت پر آزادیٔ اظہار رائے کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

واضح رہے کہ 2021 میں 47 جمہوریت کے حامی رہنماؤں اور کارکنوں کو بغاوت کی سازش کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this