Wednesday, November 27, 2024
Homeاسرائیلحزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ، 4 فوجی ہلاک،...

حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ، 4 فوجی ہلاک، 60 زخمی

Published on

spot_img

حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ، 4 فوجی ہلاک، 60 زخمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر حیفہ کے قریب اسرائیلی وزیرعظم نیتن یاہو کے آبائی علاقے میں فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 60 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے جاری بیان میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل میں فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں 4 فوجی ہلاک ہوگئے۔

میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں وزیر اعظم نتن یاہو کے گاؤں کے قریب اسرائیلی فوجی اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنایا تھا۔

اسرائیلی فوجی ریڈیو کے مطابق اسرائیل کا ایئر ٖڈیفنس سسٹم حزب اللہ کے ڈرون کا سراغ لگا کر اسے تباہ کرنے میں ناکام رہا، ڈرون کا نشانہ ایک فوجی بیس تھی، جسے کامیابی کے ساتھ بغیر پائلٹ طیارے کے میزائل سے نشانہ بنایا اور بعد میں دھماکے سے تباہ ہو گیا۔

ادھر اسرائیلی اخبار یسرائیل الیوم نے بھی اس امر کی تصدیق کی ہے کہ ڈرون کی ہدف کی جانب پرواز کے وقت وارننگ سائرن کا نظام بھی معطل ہونے کی وجہ سے حملے کی پیشگی اطلاع نہیں مل سکی۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شمالی اسرائیل میں کیے جانے والا یہ حملہ چند روز قبل اسرائیل کی جانب سے بیروت میں کیے گئے حملے کا جواب ہے، ایران کی حمایت یافتہ تنظیم نے خبردار کیا اگر اسرائیل نے اپنی جارحیت نہیں روکی تو وہ اس سے بھی زیادہ خطرناک حملے کرے گا۔

حزب اللہ نے کہا کہ اسرائیل نے آج جو کچھ حیفہ میں دیکھا وہ کچھ بھی نہیں تھا، اسرائیل اس سے کئی گناہ بڑے اور خطرناک حملوں کے لیے تیار رہے۔

لبنان کے وزارت صحت کے مطابق اسرائیل نے جمعرات کو وسطی بیروت میں فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 22 افراد شہید ہوئے جب کہ مجموعی طور پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 2 ہزار سے زائد لبنانی شہید ہوچکے ہیں۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this