Wednesday, November 27, 2024
Homeایرانحماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ...

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای سے ملاقات

Published on

spot_img

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں موجود حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے بدھ کو ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے تہران میں ملاقات کی۔

خبر ایجنسی کے مطابق حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور دیگر کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے ایرانی صدر ابرہیم رئیسی کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی۔

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ بدھ کے روز ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے تہران پہنچے تھے، جب بین الاقوامی فوجداری عدالت نے جنگی جرائم کے الزام میں ان کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا۔

اعلیٰ فوجی قیادت، اسلامی انقلابی گارڈ کور کے رہنما اور علاقائی عسکریت پسند گروپوں کے نمائندے بھی دارالحکومت تہران میں موجود تھے.

پیر کو انٹرنیشنل کریمنل کورٹ آئی سی سی کے اعلان کے بعد اسماعیل ہنیہ نے پہلے عوامی اجتماع میں شرکت کی ہے۔

انہوں نے تہران یونیورسٹی میں سوگواروں سے کہا کہ “میں فلسطینی عوام کے نام، غزہ کے مزاحمتی گروپوں کی جانب سے تعزیت کرنے آیا ہوں۔”

انہوں نے رمضان المبارک کے دوران صدررئیسی سے ملاقات کو یاد کرتے ہوئے فلسطینی کاز کی حمایت کے مطالبات کو دہرایا اور کہا کہ مسلم دنیا کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this