Saturday, January 4, 2025
Homeبین الاقوامیحماس نے قطر، مصرکا تجویزکردہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرلیا

حماس نے قطر، مصرکا تجویزکردہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرلیا

Published on

حماس نے قطر، مصرکا تجویزکردہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے قطری اور مصری ثالثوں کو آگاہ کیا ہے کہ حماس کو غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے ان کی تجاویز قبول ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے قطر اور مصر کا تجویز کردہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرلیا۔

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے قطری اور مصری ثالثوں کو آگاہ کیا ہے کہ حماس کو غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے ان کی تجاویز قبول ہیں، جنگ بندی کے حوالے سے گیند اب اسرائیل کے کورٹ میں ہے۔

عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماس کے رہنما خلیل الحیہ کا کہنا تھا کہ ثالثوں کی جانب سے حماس کو بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی 3 مراحل پر مشتمل ہوگی، پہلے مرحلے میں بے گھر فلسطینی اپنے گھروں کو واپس لوٹیں گے اور غزہ میں امدادی سامان اور ایندھن کی ترسیل شروع ہوگی جب کہ ایک خاتون اسرائیلی قیدی کے بدلے 50 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

خلیل الحیہ نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں حماس کی جانب سے مرد اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا لیکن ان کے بدلے رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد ابھی تک طے نہیں ہوئی ہے جب کہ تیسرے مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے پر عمل درآمد ہوگا۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کی جانب سے منظور کردہ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں تاہم حماس نے جن تجاویز سے اتفاق کیا ہے ان کے کچھ ایسے ’دور رس‘ نتائج ہوں گے جنہیں اسرائیل قبول نہیں کرسکتا۔

واضح رہے عالمی برداری پہلے ہی اسرائیل کو رفح میں زمینی آپریشن کی صورت میں تباہ کن نتائج سے خبردار کرچکی ہے۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this